کتاب: ارکان اسلام سے متعلق اہم فتاوے - صفحہ 22
جنھیں اللہ نے اپنے بندوں کے لیے مشروع فرمایا ہے'اور انہیں اپنی رضا وخوشنودی اور جنت کے حصول نیز مشکلات سے نجات اور دنیا وآخرت میں تمام امور کی آسانی کا وسیلہ قراردیا ہے'جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے: " ۚ وَمَن يَتَّقِ اللّٰهَ يَجْعَل لَّهُ مَخْرَجًا﴿٢وَيَرْزُقْهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ ۚ "(سورۃ الطلاق:2۔3) "اور جو کوئی اللہ سے ڈرے گا تو اللہ اس کے لیے(ہر آفت میں)ایک راستہ نکال دے گا'اوراس کو وہاں سے روزی دے گا جہاں سے اس کو گمان بھی نہ ہو۔" اور فرمایا: "وَمَن يَتَّقِ اللّٰهَ يَجْعَل لَّهُ مِنْ أَمْرِهِ يُسْرًا"(سورۃ الطلاق:4) "اور جو کوئی اللہ سے ڈرے گا تو اللہ اس کے لیے اس کے کام میں آسانی کردے گا" اورفرمایا: "وَمَن يَتَّقِ اللّٰهَ يُكَفِّرْ عَنْهُ سَيِّئَاتِهِ وَيُعْظِمْ لَهُ أَجْرًا"(سورۃ الطلاق:5) "اور جو کوئی اللہ سے ڈرے گا تو اللہ اس کے گناہ اس پر سے اتاردے گا اور اس کو بڑا اجر دے گا۔" اور فرمایا: "إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي جَنَّاتٍ وَعُيُونٍ"(سورۃ الزاریات۔15) "بے شک پرہیزگار لوگ جنت اور چشموں میں ہوں گے۔" اور فرمایا: "إِنَّ لِلْمُتَّقِينَ عِنْدَ رَبِّهِمْ جَنَّاتِ النَّعِيمِ"(سورۃ القلم:34)