کتاب: ارکان اسلام سے متعلق اہم فتاوے - صفحہ 21
فرق نہیں کرتے'جبکہ بعض لوگ آپ کی زندگی میں آپ کی دعا کا وسیلہ لینے کے درمیان اور آپ کی وفات کےبعد آپ سے دعاطلب کرنے کے درمیان خلط ملط کردیتے ہیں' جس کے نتیجہ میں مشروع وسیلہ اور ممنوع وسیلہ کے درمیان تمیز مشکل ہوجاتی ہے 'کیا اس سلسلہ میں کوئی تفصیل ہے جس سے یہ اشکال دور ہوجائے 'اور ان باطل پرستوں کی تردید ہوجائے جو اس قسم کے مسائل میں مسلمانوں کو الجھائے رکھتے ہیں؟
جواب: یہ سچ ہے کہ بہت سے لوگ جہالت اورحق بات کی رہنمائی کرنے والوں کی قلت کے سبب مشروع اور وسیلہ اور ممنوع وسیلہ کے درمیان فرق نہیں کرپاتے'حالانکہ دونوں کے درمیان بہت بڑا فرق ہے'مشروع وسیلہ وہ ہے جس کےساتھ اللہ نے رسولوں کو بھیجا'آسمان سے کتابیں اتاریں اور جس کے لیے جن اور انسان کو پیدا کیا'اور وہ ہے اللہ کی عبادت کرنا'اس سے اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے نیز تمام رسولوں اور مومنوں سے محبت کرنا'اور اللہ ورسول صلی اللہ علیہ وسلم پر ان تمام باتوں پر ایمان لانا جن کی اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے خبردی ہے'مثلاً مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہونا'جنت وجہنم اور وہ تمام باتیں جن کی اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے خبر دی ہیں'یہ سب جنت میں داخل ہونے'جہنم سے نجات پانے اور دنیا وآخرت کی سعادت سے ہمکنار ہونے کے لیے مشروع وسیلہ ہیں۔
مشروع وسیلہ کی صورتوں میں سے یہ بھی ہے کہ اللہ سے اس کے اسماء وصفات'اس کی محبت' اس پر ایمان اور اپنے ان نیک اعمال کے وسیلہ سے دعا مانگی جائے