کتاب: ارکان اسلام سے متعلق اہم فتاوے - صفحہ 19
دین کی سمجھ عطا کرے،نیک اور بہترین لوگوں کو ان کا حاکم بنائے،ان کے رہنماؤں کی اصلاح فرمائے،اور ان کے علماء کو اپنی دعوت وتعلیم اور نصیحت وارشاد کی ذمہ داری ادا کرنے کی توفیق دے۔ شرک کی ایک قسم یہ بھی ہے کہ غیراللہ مثلاً نبیوں کی،کسی کے سر کی،کسی کی زندگی کی،اور امانت اور بزرگی کی قسم کھائی جائے،نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے: "جسے قسم کھانی ہی ہو وہ اللہ کی قسم کھائے ورنہ خاموش رہے"(متفق علیہ) "جس نے اللہ کے سوا کسی چیز کی قسم کھائی اس نے شرک کیا"اس حدیث کو امام احمد رحمۃ اللہ علیہ نے صحیح سند کے ساتھ امیر المومنین عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا ہے۔ اورفرمایا: "جس نے غیر اللہ کی قسم کھائی اس نے کفر کیا یا شرک کیا"اسے ابوداود رحمۃ اللہ علیہ اور ترمذی رحمۃ اللہ علیہ نے بسند صحیح ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کیا ہے۔ اور فرمایا: "جس نے امانت کی قسم کھائی وہ ہم میں سے نہیں" اور فرمایا: "لوگو! تم اپنے ماں باپ کی اور شرکاء کی قسم نہ کھاؤ'اور جب اللہ کی قسم کھاؤ تو سچ بات ہی پر کھاؤ۔" اس مفہوم کی اور بھی بہت ساری احادیث مروی ہیں۔ غیر اللہ کی قسم کھانا شرک اصغر ہے 'لیکن اگر اس قسم سے اللہ کی تعظیم کی طرح غیر اللہ کی تعظیم مقصود ہو'یا یہ اعتقاد ہو کہ اللہ کے سوا وہ نفع اور نقصان کا مالک ہے'یا یہ