کتاب: ارکان اسلام سے متعلق اہم فتاوے - صفحہ 12
اور فرمایا:
"وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ"(الزاریات۔56)
"اور میں نے جن اور انسان کو اسی لیے پیدا کیا ہے کہ وہ میری بندگی کریں"
اور فرمایا:
"وَقَضَىٰ رَبُّكَ أَلَّا تَعْبُدُوا إِلَّا "(الاسراء۔23)
"اور تیرے پروردگار نے یہ حکم دیا ہے کہ اس کے سوا کسی اور کی بندگی نہ کرو"
اور فرمایا:
"وَمَا أُمِرُوا إِلَّا لِيَعْبُدُوا اللّٰهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ "(سورۃ البینہ:5)
"حالانکہ اہل کتاب کو یہی حکم تھا کہ وہ یکسو ہو کر خالص اللہ ہی کی بندگی کریں"
اس معنی کی اور بھی بہت سی آیتیں موجود ہیں۔
جس عبادت کے لیے اللہ تعالیٰ نے جن اور انسان کو پیدا کیا اور جس کا انھیں حکم دیا وہ یہی توحید عبادت ہے،یعنی نماز،روزہ،زکوٰۃ،حج،قربانی،نذر اور ان کے علاوہ ہر طرح کی عبادت واطاعت کو اللہ کے لیے خاص کردیا جائے،اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:
"قُلْ إِنَّ صَلَاتِي وَنُسُكِي وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِي لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ﴿١٦٢﴾لَاشَرِيكَ لَهُ ۖ وَبِذَٰلِكَ أُمِرْتُ وَأَنَا أَوَّلُ الْمُسْلِمِينَ﴿١٦٣﴾"(آیت۔162۔163)
"(اے پیغمبر)آپ کہہ دیجئے بیشک میری نمازاور میری قربانی اور میرا جینا اور میرا مرناسب اللہ کے لیے ہی ہےجو سارے جہان کا پروردگار ہے(162)اس کا کوئی شریک نہیں اور مجھے یہی حکم ہوا اور میں(اس امت میں)سب سے پہلا مسلمان