کتاب: ارکان ایمان ایک تعارف - صفحہ 90
تَسْقُطُ مِنْ وَّرَقَۃٍ إِلاَّ یَعْلَمُہَا وَلَا حَبَّۃٍ فِیْ ظُلُمَاتِ الْأَرْضِ وَلَا رَطْبٍ وَّلَا یَابِسٍ إِلاَّ فِیْ کِتَابٍ مُّبِیْنٍ} (سورۃ الأنعام : ۵۹) ’’ اور غیب کی چابیاں تو اسی کے پاس ہیں ، اور انہیں اس کے سوا کوئی نہیں جانتا ، سمندر اور خشکی میں جو کچھ ہے اسے وہ جانتا ہے ، اور کوئی پتّا تک نہیں گرتا جسے وہ جانتا نہ ہو ، نہ ہی زمین کی تاریکیوں میں کوئی دانہ ہے جس سے وہ باخبر نہ ہو ، اور تر اور خشک جو کچھ بھی ہو سب کتابِ مبین (لوحِ محفوظ ) میں موجود ہے ۔‘‘ (۲) اللہ تعالیٰ نے اپنے علم کی بناء پر جو تقدیریں لوحِ محفوظ میں لکھ دی ہیں ان پر ایمان لانا۔ارشادِ باری تعالیٰ ہے: { مَا فَرَّطْنَا فِی الْکِتَابِ مِنْ شَیْئٍ } (سورۃ الأنعام: ۳۸) ’’ہم نے کتاب )لوحِ محفوظ( میں کوئی چیز نہیں چھوڑی۔‘‘ نیز فرمایا : { وَمَا تَکُوْنُ فِیْ شَأْنٍ وَّمَا تَتْلُوْ مِنْہُ مِنْ قُرْآنٍ وَّلَا تَعْمَلُوْنَ مِنْ عَمَلٍ إِلاَّ کُنَّا عَلَیْکُمْ شُہُوْدًا إِذْ تُفِیْضُوْنَ فِیْہِ وَمَا یَعْزُبُ عَنْ رَّبِّکَ مِنْ مِّثْقَالِ ذَرَّۃٍ فِی الْأَرْضِ وَلَا فِی السَّمَآئِ وَلَا أَصْغَرَ مِنْ ذٰلِکَ وَلَا أَکْبَرَ إِلاَّ فِیْ کِتَابٍ مُّبِیْنٍ } (سورۂ یونس:۶۱) ’’ ( اے نبی ! ) آپ جس حال میں بھی ہوتے ہیں ، اور قرآن میں سے جو کچھ بھی سناتے ہیں، اور ( اے لوگو ! ) جو کام بھی تم کر رہے ہوتے ہو ، ہم ہر وقت تمہارے پاس موجود ہوتے ہیں جبکہ تم اس میں مشغول ہوتے ہو ، اور زمین وآسمان میں کوئی ذرہ برابر چیز بھی ایسی نہیں جو کہ آپ کے رب سے چھپی رہ سکے ، اور ذرہ سے بھی چھوٹی یا اس سے بڑی کوئی چیز بھی ایسی نہیں جو واضح کتاب ( لوحِ محفوظ ) میں نہ ہو ۔‘‘