کتاب: ارکان ایمان ایک تعارف - صفحہ 66
وہ کرتے تھے سب ضائع ہو جاتے۔‘‘ اللہ تعالیٰ نے انبیاء علیہم السلام میں سے بعض کو بعض پر فضیلت و برتری عطا ء کی ، جیسا کہ ارشادِ باری تعالیٰ ہے: { وَلَقَدْ فَضَّلْنَا بَعْضَ النَّبِیِّیْنَ عَلٰی بَعْضٍ } (سورۃ الإسراء: ۵۵) ’’ہم نے بعض پیغمبروں کو بعض پر برتری دی ہے۔‘‘ اسی طرح اللہ تعالیٰ نے رسولوں میں سے بعض کو بعض پر فضیلت عطاء کی ، جیساکہ ارشاد ِباری تعالیٰ ہے: { تِلْکَ الرُّسُلُ فَضَّلْنَا بَعْضَہُمْ عَلٰی بَعْضٍ} (سورۃ البقرۃ: ۲۵۳) ’’یہ رسول ہیں جن میں سے ہم نے بعض کو بعض پر فضیلت دی ہے۔‘‘ ان میں سے افضل وہ رسول ہیں جو اولو العزم (عزم والے، عالی ہمت) کہلاتے ہیں اور وہ یہ ہیں: حضرت نوح، حضرت ابراہیم، حضرت موسیٰ، حضرت عیسیٰ علیہم السلام اور ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ۔فرمانِ الٰہی ہے: { فَاصْبِرْ کَمَا صَبَرَ أُولُو الْعَزْمِ مِنَ الرُّسُلِ }(سورۃ الأحقاف: ۳۵) ’’پس (اے پیغمبر!) آپ ایسا صبر کریں جیسا صبر عالی ہمت رسولوں نے کیا۔‘‘ اور فرمایا: { وَإِذْ أَخَذْنَا مِنَ النَّبِیِّیْنَ مِیْثَاقَہُمْ وَمِنْکَ وَمِنْ نُّوْحٍ وَّإِبْرَاہِیْمَ وَمُوْسٰی وَعِیْسَی بْنِ مَرْیَمَ وَأَخَذْنَا مِنْہُمْ مِّیْثَاقًا غَلِیْظًا} (سورۃ الأحزاب: ۷) ’’جب ہم نے تمام نبیوں سے عہد لیا اور (بالخصوص)آپ سے اور نوح سے اور ابراہیم سے اور موسیٰ سے اور مریم کے بیٹے عیسیٰ سے اور ہم نے ان سے پختہ عہد لیا۔‘‘ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سب رسولوں میں سے افضل ترین رسول ہیں اورآپ صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبیین،