کتاب: ارکان ایمان ایک تعارف - صفحہ 65
اور دوسری جگہ فرمایا: {وَتِلْکَ حُجَّتُنَآ ٰاتَیْنَاہَا إِبْرَاہِیْمَ عَلٰی قَوْمِہٖ نَرْفَعُ دَرَجٰتٍ مَّنْ نَّشَآئُ إِنَّ رَبَّکَ حَکِیْمٌ عَلِیْمٌ علیہم السلام وَوَہَبْنَا لَہٗٓ إِسْحٰقَ وَیَعْقُوْبَ کُلاًّ ہَدَیْنَا وَنُوْحًا ہَدَیْنَا مِنْ قَبْلُ وَمِنْ ذُرِّیَّتِہٖ دَاوٗدَ وَسُلَیْمَانَ وَأَیُّوْبَ وَیُوْسُفَ وَمُوْسٰی وَہٰرُوْنَ وَکَذٰلِکَ نَجْزِی الْمُحْسِنِیْنَ علیہم السلام وَزَکَرِیَّا وَیَحْیٰی وَعِیْسٰی وَإِلْیَاسَ کُلٌّ مِّنَ الصَّالِحِیْنَ علیہم السلام وَإِسْمٰعِیْلَ وَالْیَسَعَ وَیُوْنُسَ وَلُوْطًا وَکُلاًّ فَضَّلْنَا عَلَی الْعٰلَمِیْنَ علیہم السلام وَمِنْ ٰابٰآئِہِمْ وَذُرِّیَّاتِہِمْ وَإِخْوَانِہِمْ وَاجْتَبَیْنَاہُمْ وَہَدَیْنَاہُمْ إِلٰی صِرَاطٍ مُّسْتَقِیْمٍ علیہم السلام ذَلِکَ ہُدَی اللّٰہِ یَہْدِیْ بِہٖ مَنْ یَّشَآئُُ مِنْ عِبَادِہٖ ط وَلَوْ أَشْرَکُوا لَحَبِطَ عَنْہُمْ مَّا کَانُوْا یَعْمَلُوْنَ} (سورۃ الأنعام: ۸۳ تا ۸۸) ’’یہ ہماری حجت تھی جو ہم نے ابراہیم کو ان کی قوم کے مقابلہ میں دی تھی، ہم جس کو چاہتے ہیں اس کے مرتبے بڑھادیتے ہیں، بے شک آپ کا رب بڑا حکمت والا بڑا علم والا ہے، اور ہم نے انہیں اسحق اور یعقوب عطا کیے، ہر ایک کو ہم نے ہدایت دی اور پہلے زمانہ میں ہم نے نوح کو ہدایت دی اور ان کی اولاد میں سے داؤد کو اور سلیمان کو اور ایوب کو اور یوسف کو اور موسیٰ کو اور ہارون کو اور اسی طرح ہم نیک کام کرنے والوں کو جزا دیا کرتے ہیں ،اور زکریا کو اور یحییٰ کو اور عیسیٰ کو اور الیاس کو، سب نیک لوگوں میں سے تھے، اور اسمٰعیل کو اور یسع کو اور یونس کو اور لوط کو اور ہر ایک کو تمام جہان والوں پر ہم نے فضیلت دی، اور نیز ان کے کچھ باپ دادوں کو اور کچھ اولاد کو اور کچھ بھائیوں کو ، اور ہم نے ان کو مقبول بنایا اور سیدھے راستے کی طرف ان کی راہنمائی کی۔یہ اللہ کی ہدایت ہے اس پر اپنے بندوں میں سے جسے چاہے چلائے اور اگر وہ لوگ شرک کرتے تو جو عمل