کتاب: ارکان ایمان ایک تعارف - صفحہ 6
کتاب: ارکان ایمان ایک تعارف
مصنف: حافظ محمد اسحاق زاہد
پبلیشر: توحید پبلیکیشنز بنگلور
ترجمہ:
بسم ا للّٰه الرحمن الرحیم
حرفے چند
اِنَّ الْحمْدَ لِلّٰہِ نَحْمَدُہٗ وَ نَسْتَعِینُہٗ وَ نَسْتَغْفِرُہٗ وَ نَعُوْذُ بِاللّٰہِ منْ شُرُورِ اَنْفُسِنَا وَ سَیِّئاتِ اَعْمَالِنَا ، مَنْ یَّھْدِہٖ اللّٰہُ فَلَا مُضِلَّ لَہٗ وَ مَنْ یُّضْلِلْ فَلَا ھَادِیَ لَہٗ وَأَشْھَدُ اَنْ لَّا اِلـٰـہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ وَ اَشْہَدُ اَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُہٗ وَ رَسُوْلہٗ۔أَمَّا بَعْدُ :
قارئینِ کرام! السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہٗ
کتبِ احادیث کی مشہور ومعروف حدیث’’حدیثِ جبرائیل‘‘ میں نبی ٔ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارکانِ ایمان،ارکانِ اسلام،حقیقتِ احسان اورقیامت وعلاماتِ قیامت کا تذکرہ فرمایا ہے اور یہ بات تو ہمارے مسلمانوں میں بچپن سے ہی یادکروادی جاتی ہے کہ ایمان کے ’’چھ ارکان‘‘ کون کون سے ہیں؟لیکن ان ارکان ِ ایمان کی تفصیل نہیں سکھلائی جاتی لہٰذا ان کی بنیادی معلومات پر مشتمل یہ رسالہ پاک وہند اور خصوصاً کویت کے ایک معروف عالمِ دین جناب حافظ محمد اسحاق زاہد صاحب نے ترتیب دیا جو کہ وحید عبدالسلام بالی کی کتاب کے اردو ترجمہ’’جادو کا علاج ‘‘ اسی طرح ’’ارکانِ اسلام‘‘ اور بعض دیگر مفید کتب کے حوالے سے لوگوں سے خراجِ تحسن حاصل کرچکے ہیں۔
زیرِ نظر کتاب’’ارکانِ ایمان‘‘بھی انہی کی تصنیفِ لطیف ہے جسے مرتب کرنے میں انہوں نے جامعہ اسلامیہ مدینہ منوّرہ کے مطبوعہ رسالہ’’ارکانِ ایمان‘‘ سے کافی استفادہ کیا ہے۔اس کتاب کو پہلے جمعیۃ احیاء التراث الاسلامی کے تابع کام کرنے والے مرکز دعوۃ الجالیات جلیب الشیوخ الکویت نے کثیر تعداد میں چھاپ کر تقسیم کیا ہے اور اب اسے توحید