کتاب: ارکان ایمان ایک تعارف - صفحہ 42
پھر انہیں ان اعمال کی ادائیگی کیلئے دوبارہ اٹھایا جائیگا جو اللہ تعالیٰ نے ان کے سپرد کر رکھے ہیں۔
ز) فرشتوں کی عبادت: فرشتے اللہ تعالیٰ کیلئے مختلف قسم کی عبادات بجا لاتے ہیں مثلاً دعا، تسبیح، رکوع، سجود، خوف، خشیت، محبت وغیرہ ۔
ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
{ یُسَبِّحُوْنَ اللَّیْلَ وَالنَّہَارَ لاَ یَفْتُرُوْنَ } (سورۃ الأنبیاء:۲۰)
’’وہ دن رات اللہ تعالیٰ کی تسبیح بیان کرتے ہیں ،سستی اور کمی نہیں کرتے۔‘‘
فرشتوں کے فرائض: فرشتے وہ بڑی بڑی ذمہ داریاں نبھاتے ہیں جو اللہ تعالیٰ نے ان کے سپرد کی ہیں، ان میں سے بعض یہ ہیں:
۱) عرش کے اٹھانے والے، جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :
{ اَلَّذِیْنَ یَحْمِلُوْنَ الْعَرْشَ وَمَنْ حَوْلَہٗ یُسَبِّحُوْنَ بِحَمْدِ رَبِّہِمْ وَیُؤْمِنُوْنَ بِہٖ وَیَسْتَغْفِرُوْنَ لِلَّذِیْنَ آمَنُوْا رَبَّنَا وَسِعْتَ کُلَّ شَیْئٍ رَّحْمَۃً وَّعِلْمًا فَاغْفِرْ لِلَّذِیْنَ تَابُوْا وَاتَّبَعُوْا سَبِیْلَکَ وَقِہِمْ عَذَابَ الْجَحِیْمِ علیہم السلام رَبَّنَا وَأَدْخِلْہُمْ جَنَّاتِ عَدْنٍ الَّتِیْ وَعَدْتَّہُمْ وَمَنْ صَلَحَ مِنْ ٰاٰبَآئِہِمْ وَأَزْوَاجِہِمْ وَذُرِّیَّاتِہِمْ إِنَّکَ أَنْتَ الْعَزِیْزُ الْحَکِیْمُ }
(سورۃ المؤمن: ۷،۸)
’’جو ( فرشتے ) عرش اٹھائے ہوئے ہیں اور جو اس کے گرد ہیں ، سب اپنے رب کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کرتے اور اس پر ایمان رکھتے ہیں ، اور ایمان والوں کیلئے استغفار کرتے ہیں، ( اور کہتے ) ہیں : اے ہمارے رب ! تو نے اپنی رحمت اور علم سے ہر چیز کا احاطہ کر رکھا ہے ، لہٰذا جن لوگوں نے توبہ کی اور تیری راہ کی پیروی کی انہیں بخش دے ، اورانہیں دوزخ کے عذاب سے بچا لے ،اے ہمارے رب ! انہیں ان ہمیشہ رہنے والی جنتوں میں داخل کر جن کا تو نے ان سے وعدہ کیا ہے ، اور ان کے آباؤ اجداد ، ان کی بیویوں اور ان کی اولاد