کتاب: ارکان ایمان ایک تعارف - صفحہ 24
کیا، اور تمہاری زبانیں اور تمہارے رنگ مختلف بنا دئیے ، دانشمندوں کیلئے اس میں بھی یقینا کئی نشانیاں ہیں۔ نیز تمہارا رات اور دن کو سونا اور اس کا فضل تلاش کرنا بھی اس کی نشانیوں میں سے ہے ، جو لوگ غور سے سنتے ہیں ان کیلئے اس میں بہت سی نشانیاں ہیں ۔ اور ایک یہ کہ وہ تمہیں بجلی دکھاتا ہے جس سے تم ڈرتے بھی ہو اور امید بھی رکھتے ہو ، اور آسمان سے پانی برساتا ہے جس سے زمین کو اس کے مرنے(بنجر ہوجانے) کے بعد زندہ کر(زرخیز)دیتا ہے ، سمجھنے والوں کیلئے اس میں بھی بہت سی نشانیاں ہیں ۔ اور اس کی نشانیوں میں سے ایک یہ ہے کہ زمین وآسمان اسی کے حکم سے (بلا ستون ) قائم ہیں ، پھر جب وہ تمہیں ایک ہی دفعہ پکارے گا تو تم زمین میںسے نکل کھڑے ہو گے۔ ‘‘ 3 اللہ تعالیٰ کی قدرت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی جانوروں کے پیٹ سے نکلنے والا صاف ، سفید ، خوش رنگ ، پاکیزہ ، مزیدار اور خالص دودھ بھی ہے ، جو محض ایک مشروب ہی نہیں بلکہ انسانی جسم کی نشو ونما کیلئے مکمل غذا کا کام دیتا ہے ، جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : { وَإِنَّ لَکُمْ فِی الْأَنْعَامِ لَعِبْرَۃً نُّسْقِیْکُمْ مِّمَّا فِیْ بُطُوْنِہٖ مِنْ م بَیْنِ فَرْثٍ وَّدَمٍ لَّبَنًا خَالِصًا سَآئِغًا لِّلشَّارِبِیْنَ } (سورۃ النحل:۶۶) ’’ اور تمہارے لییٔ چوپایوں میں بھی نشانِ عبرت موجود ہے ، ان کے پیٹوں میں غذا کا فضلہ اور خون موجود ہوتا ہے ، تو ان دونوں چیزوں کے درمیان سے ہم تمہیں خالص دودھ پلاتے ہیں جو پینے والوں کیلئے خوشگوار ہوتا ہے ۔‘‘ 4 اسی طرح قدرتِ الٰہی کی ایک بڑی نشانی شہد کی مکھی کے پیٹ سے نکلنے والا لذیذ مشروب ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے لوگوں کیلئے شفا رکھی ہے ، اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : { وَأَوْحٰی رَبُّکَ إِلَی النَّحْلِ أَنِ اتَّخِذِیْ مِنَ الْجِبَالِ بُیُوْتًا وَّمِنَ الشَّجَرِ وَمِمَّا یَعْرِشُوْنَ علیہم السلام ثُمَّ کُلِیْ مِنْ کُلِّ الثَّمَرَاتِ فَاسْلُکِیْ سُبُلَ رَبِّکِ ذُلُلاً