کتاب: ارکان ایمان ایک تعارف - صفحہ 104
’’طاقتور مومن کمزور مومن سے بہتر اور اللہ تعالیٰ کو زیادہ پسندیدہ ہے ، اور دونوں میں خیر موجود ہے ، اور تم اس چیزکے حصول کیلئے کوشش کرو جو تمہارے لییٔ نفع بخش ہو ، اور اللہ تعالیٰ سے مدد طلب کر و اور عاجز نہ بنو، اوراگر تمہیں کوئی مصیبت پہنچے تو یہ نہ کہو کہ اگر میں ایسے کرتا تو ایسے ہوجاتا بلکہ یہ کہو کہ اللہ تعالیٰ نے تقدیر میں لکھا تھا اور اس نے جو چاہا وہ کر دیا، کیونکہ لفظ (لَوْ) یعنی( اگر ) شیطانی عمل کو کھولتا ہے۔‘‘
ارکانِ ایمان کے تعارف پر مشتمل انہی تفصیلات پر اکتفاء کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں سچا اور حقیقی ایمان نصیب فرمائے ، اور ایمان پر ہی ہمارا خاتمہ فرمائے ۔ آمین
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہٗ
حافظ محمد اسحاق زاہد
الکویت