کتاب: ارکان اسلام و ایمان - صفحہ 82
((غَطِّ فَخِذَك فإنَّ فَخِذَ الرجلِ من عَورتِه)) ’’اپنی ران کو چھپا کر رکھ کیونکہ آدمی کی ران،ان اعضاء میں سے ہے جن کو چھپایا جاتا ہے۔‘‘[1] ((لَيْسَ الْمُؤْمِنُ بِالطَّعَّانِ وَلَا اللَّعَّانِ وَلَا الْفَاحِشِ وَلَا الْبَذِيءِ)) ’’مومن کسی پر عیب نہیں لگاتا،لعنت نہیں کرتا،فحش اور بے ہودہ باتیں نہیں کرتا۔‘‘[2] ((مَنْ حَمَلَ عَلَيْنَا السِّلَاحَ فَلَيْسَ مِنَّا)) ’’جس نے ہم پر ہتھیار اٹھایا وہ ہم میں سے نہیں۔‘‘[3] ((مَنْ غَشَّ فَلَيْسَ مِنَّا)) ’’جس نے دھوکا دیا وہ ہم میں سے نہیں۔‘‘[4] ((مَنْ يُحْرَمْ الرِّفْقَ يُحْرَمْ الْخَيْرَ)) ’’جس میں نرمی نہیں وہ بھلائی سے محروم رہا۔‘‘[5] ((مَنْ الْتَمَسَ رِضَا اللّٰهِ بِسَخَطِ النَّاسِ كَفَاهُ اللّٰهُ مُؤْنَةَ النَّاسِ وَمَنْ الْتَمَسَ رِضَا النَّاسِ بِسَخَطِ اللّٰهِ وَكَلَهُ اللّٰهُ إِلَى النَّاسِ)) ’’جس نے لوگوں کو ناراض کرکے اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کی تو اللہ تعالیٰ لوگوں کی تکلیف سے اسے کافی ہوجائے گا اور جس نے اللہ تعالیٰ کو ناراض کرکے لوگوں کو خوش
[1] مسند أحمد : 275/1،479/3 [2] جامع الترمذی،البر والصلۃ،باب ماجاء فی اللعنۃ ،حدیث : 1977 [3] صحیح مسلم،الإیمان،باب قول النبی صلی اللّٰه علیہ وسلم : من حمل علینا …،حدیث : 98 [4] جامع الترمذی،البیوع،باب ماجاء فی کراھیۃ الغش فی البیوع،حدیث : 1315 [5] صحیح مسلم،البر والصلۃ،باب فضل الرفق ،حدیث : 2592