کتاب: ارکان اسلام و ایمان - صفحہ 27
لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہ کا مفہوم اور فضیلت
اس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی حقیقی معبود نہیں،اس میں غیر اللہ کی الوہیت (بندگی) کی نفی کی گئی ہے اور اسے صرف اللہ وحدہ لا شریک کے لیے ثابت کیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
﴿ فَاعْلَمْ أَنَّهُ لَا إِلَـٰهَ إِلَّا اللّٰهُ﴾
’’پس جان لو کہ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں۔‘‘[1]
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((مَنْ قَالَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللّٰهُ مُخْلِصًا دَخَلَ الْجَنَّةَ))
’’جس شخص نے خلوص دل سے لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہ کہہ دیا وہ جنت میں داخل ہو گا۔‘‘[2]
مخلص وہ ہے جو اس کلمۂ توحید کا فہم حاصل کرے اور اس پر عمل پیرا ہو اور اس سے اپنی دعوت کی ابتدا کرے،اس لیے کہ یہ کلمہ ایسی توحید پر مشتمل ہے جس کی خاطر اللہ تعالیٰ نے جنوں اور انسانوں کو پیدا کیا۔
جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے چچا ابوطالب فوت ہو رہے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا:
((يَا عَمُّ قُلْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللّٰهُ كَلِمَةً أُحَاجُّ لَكَ بِهَا عِنْدَ اللّٰهِ وَأَبَى أَنْ يَقُولَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللّٰهُ))
’’چچا جان! لَا إِلٰہَ إِلَّا اللّٰہ کہہ دیجیے۔ اس کلمے کی بنا پر میں آپ کے لیے اللہ تعالیٰ
[1] محمد 19:47
[2] رواہ البزار وصححہ الألبانی فی الجامع الصغیر،رقم الحدیث : 6433 و مجمع الزوائد،الإیمان،باب فیمن شہد أن لا إلٰہ إلا اللّٰہ ،حدیث : 16