کتاب: ارکان اسلام و ایمان - صفحہ 19
عرضِ مؤلف مسلم نوجوانوں کی عالمی تنظیم ’’الندوۃ العالمیۃ للشباب الاسلامی‘‘ نے جدہ میں مجھ سے اس خواہش کا اظہار کیا کہ میں ایک ایسی کتاب تیار کروں جو تمام عالمِ اسلام کے لیے لائق عمل ہو،بالخصوص افریقہ کے مسلمانوں کے لیے،جنھیں حق و انصاف اور انسانیت کے دین اسلام سے برگشتہ کر کے تحریف شدہ عیسائیت کی طرف مائل کرنے کے لیے دشمنانِ اسلام نے اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں۔ اس عالمی تنظیم نے میری اس تالیف کو مختلف زبانوں میں شائع کرنے کا عزم کرتے ہوئے،مجھ سے اس امر کا تقاضا کیا ہے کہ اس میں درج ذیل موضوعات ہونے چاہئیں: ( عقیدہ (سیرت ( طہارت ( نماز  زکاۃ ( روزہ ( حج ( عمرہ ( اہم ہدایات ( اور احادیث وغیرہ۔ اس غرض کے لیے میں نے اپنی تالیف ’’ارکانِ اسلام و ایمان‘‘ کا انتخاب کیا ہے کیونکہ یہ مذکورہ موضوعات میں سے اکثر کا احاطہ کیے ہوئے ہے۔ میں نے اس (تالیف) میں عبادات سے متعلق بہت سے اضافے بھی کیے ہیں،جیسے: طہارت،نماز،زوجیت،پردہ،معاملات،سود،لقطہ (گری پڑی چیزوں) کے احکام،سیرت طیبہ،احادیث نبویہ،مزید برآں ایسی ضروری ہدایات