کتاب: ارکان اسلام و ایمان - صفحہ 165
’’جمعہ کے دن ایک گھڑی ایسی ہے کہ جو مسلمان اس گھڑی میں اللہ تعالیٰ سے بھلائی کا سوال کرے تو اللہ تعالیٰ اسے عطا کرتا ہے۔‘‘[1]
نماز جنازہ کا طر یقہ
نماز جنازہ پڑھنے والا دل میں اس کی نیت کرے اور پھر چار تکبیریں کہے:
( پہلی تکبیر کے بعد’’ أَعُوذُ بِاللّٰہ ‘‘اور’’ بِسْمِ اللّٰہ ‘‘پڑھ کر سورئہ فاتحہ پڑھے۔
( دوسری تکبیر کے بعدنماز والا درود ابراہیمی پڑھے۔
( تیسری تکبیر کے بعد نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت شدہ دعائیں پڑھے،ان میں سے ایک یہ ہے:
((اللّٰهُ مَّ اغْفِرْ لِحَيِّنَا وَمَيِّتِنَا وَشَاهِدِنَا وَغَائِبِنَا وَصَغِيرِنَا وَكَبِيرِنَا وَذَكَرِنَا وَأُنْثَانَا اللّٰهُ مَّ مَنْ أَحْيَيْتَهُ مِنَّا فَأَحْيِهِ عَلَى الْإِسْلَامِ وَمَنْ تَوَفَّيْتَهُ مِنَّا فَتَوَفَّهُ عَلَى الْإِيمَانِ اللّٰهُ مَّ لَا تَحْرِمْنَا أَجْرَهُ وَلَا تُضِلَّنَا بَعْدَهُ))
’’اے اللہ! ہمارے زندہ اور مردہ،حاضر اور غائب،چھوٹے اور بڑے،مرد اور عورت کو بخش دے۔ اے اللہ! ہم میں سے جسے تو زندہ رکھے اسے اسلام پر زندہ رکھ اور ہم میں سے جسے موت دے،اسے ایمان پر فوت کر۔ اے اللہ ! ہمیں اس (میت) کے اجر سے محروم نہ رکھ اور اس کے بعد ہمیں آزمائش میں نہ ڈال۔‘‘[2]
( چوتھی تکبیر کے بعد حسب منشا دعا کرے اور پھر دائیں طرف سلام پھیر دے۔
[1] صحیح البخاری،الجمعۃ،باب الساعۃ التی فی الجمعۃ،حدیث : 935 وصحیح مسلم،الجمعۃ،باب فی الساعۃ التی فی یوم الجمعۃ،حدیث : 852 واللفظ لہ
[2] سنن أبی داود،الجنائز،باب الدعاء للمیت،حدیث : 3201 وسنن ابن ماجہ،الجنائز،
باب ماجاء فی الدعاء فی الصلاۃ علی الجنازۃ،حدیث : 1498واللفظ لہ