کتاب: ارکان اسلام و ایمان - صفحہ 16
اس حالت زار سے نکلنے اور اپنی گم شدہ عظمت دوبارہ حاصل کرنے کا طریقہ صرف یہ ہے کہ ہم اپنے سچے اور کھرے دین کی طرف پلٹ آئیں۔ اِسے خود بھی سیکھیں اس کی تعلیمات پر عمل کریں اور اس کی دعوت ساری دنیا تک پہنچائیں… زیر نظر کتاب ارکانِ ایمان و اسلام وقت کے اِسی اشد ضروری تقاضے کا جامع جواب ہے۔
یہ کتاب سعودی عرب کے جلیل القدر عالم جناب محمد بن جمیل زینو حفظہ اللہ نے لکھی ہے۔ جناب حافظ محمد عبداللہ حفظہ اللہ نے اِس کا اُردو میں شگفتہ ترجمہ کیا ہے اور دارالسلام طباعت و اشاعت کے اعلیٰ ترین معیار کے ساتھ اِسے آپ کی خدمت میں پیش کر رہا ہے۔ فاضل مصنف قرآن و سنت کے علوم کے ماہر ہیں۔ اور اللہ تعالیٰ نے انھیں دین متین کو آسان طریقے سے سمجھانے کا خاص سلیقہ عطا کیا ہے۔
موصوف فرقہ واریت کے زہر سے پاک ہیں۔ ہر انسان کی بھلائی اور خیر خواہی کے جذبے سے سرشار ہیں۔ انھوں نے صرف قرآن کریم اور احادیث رسول ہی کو پیش نظر رکھا ہے اور اس دنیا میں دین کے مطابق کامیاب زندگی بسر کرنے کے تمام اصول و آداب وضاحت سے بیان کر دیے ہیں۔ اس طرح انھوں نے وہ راستہ پوری طرح روشن کر دیا ہے جو آخرت میں انسان کو جنت کی لازوال نعمتوں سے شاداب کر دے گا۔ فاضل مصنف نے توحید کا سبق بڑے سلیقے سے سمجھایا ہے۔ انھوں نے قرآن کریم کی آیات اور حدیث شریف کے حوالوں سے ثابت کر دیا ہے کہ رب ذوالجلال کی وحدت،یکتائی،بڑائی اور کبریائی کے آگے سر جھکا دینا ہی انسان کی سب سے بڑی عزت اور کامیابی ہے۔ اس کے برعکس کفر،شرک،بدعت اور فسق و فجور کے اندھیروں میں کھو جانا ذلت و بے حیائی کی انتہا اور انسانی شرف و مجد کی بدترین توہین ہے۔ موصوف نے خاتم النبین سید البشر حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت طیبہ کے درخشاں نمونے نہ صرف صراحت سے بیان کیے ہیں بلکہ سیرت مقدسہ کو فکر و عمل میں اُجاگر