کتاب: کتاب التوحید عقیدہ توحید اور دین خانقاہی ( صوفی ازم ) - صفحہ 94
روکتے رہو ورنہاﷲتعالیٰ تم پر عذاب نازل کردے گا ‘پھر تم اس سے دعا کروگے تو وہ تمہاری دعا بھی قبول نہیں کرے گا۔‘‘ (ترمذی)
غور فرمائیے اگر عام گناہوں سے لوگوں کو نہ روکنے پراﷲتعالیٰ کاعذاب نازل ہوسکتا ہے تو پھر شرک جسے خوداﷲتعالیٰ نے سب سے بڑا گناہ (ظلم )قرار دیا ہے ------کو نہ روکنے پر عذاب کیوں نازل نہ ہوگا؟رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے :
’’جو شخص خلاف شرع کام ہوتا دیکھے تو اسے چاہئے کہ وہ اسے ہاتھ سے روکے ‘اگر اس کی طاقت نہ ہو تو پھر زبان سے روکے اور اگر اس کی بھی طاقت نہ ہو تو تو پھر دل سے سے ہی برا جانے ‘اور یہ ایمان کا کمزور ترین درجہ ہے ۔‘‘ (مسلم شریف)
پس اے اہل ایمان !اپنے آپ کواﷲتعالیٰ کے عذاب سے بچاؤ ‘اور ہر حال میں شرک کے خلاف جہاد کرنے کے لئے اٹھ کھڑے ہو ‘جو جان دے سکتا ہے وہ جان سے کرے ‘جو مال سے کرسکتا ہو وہ مال سے کرے ‘جو ہاتھ سے کرسکتا ہو وہ ہاتھ سے کرے ‘جو زبان سے کرسکتا ہوں وہ زبان سے کرے ‘جو قلم سے کرسکتا ہوں وہ قلم سے کرے ۔ارشاد باری تعالیٰ ہے ۔
﴿ اِنْفِرُوْا خِفَافًا وَّ ثِقَالًا وَّجَاھِدُوا بِأَمْوَالِکُمْ وَ أَنْفُسِکُمْ فِیْ سَبِیْلِااللّٰه ذَالِکُمْ خَیْرٌ لَّکُمْ اِنْ کُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ ﴾
ترجمہ:نکلو‘خواہ ہلکے ہو یابوجھل اور جہاد کرواﷲتعالیٰ کی راہ میں اپنے مالوں اور اپنی جانوں کے ساتھ ‘یہ تمہارے لئے بہتر ہے اگرتم جانو۔ (سورہ توبہ آیت ۴۱)۔
اخوانکم فی الاسلام
مسلم ورلڈ ڈیٹا پروسیسنگ پاکستان