کتاب: کتاب التوحید عقیدہ توحید اور دین خانقاہی ( صوفی ازم ) - صفحہ 73
(۴) وہی جو مستوی عرش تھا خدا ہوکر اتر پڑا مدینہ میں مصطفی ہو کر (۵) بندگی سے آپ کی ہم کو خداواندی ملی ہے خداوند جہاں بندہ رسول ا ﷲ کا (۶) پیر کامل صورت ظلِّ الٰہ یعنی دید پیر دید کبریا ترجمہ :کامل پیر گویا ظل الٰہ ہے ‘ایسے پیر کی زیارت خدا کی زیارت ہے ۔ (۷) جھلّے لوگ جہاں دے بھلے پھر دے سب سامنے دیکھ کے پیر نو فیردی پچھدے رب ترجمہ:وہ لوگ بیوقوف ہیں اور بھٹکے ہوئے ہیں جو پیر کو اپنے سامنے دیکھ کر بھی رب کے بارے میں سوال کرتے ہیں۔ (۸) مردان خدا ‘ خدا نہ باشد لیکن زخدا ‘ جدا نہ باشد ترجمہ :خدا کے بندے خدا تو نہیں ہوتے ‘لیکن خدا سے جدا بھی نہیں ہوتے ۔ (۹) اپنا اﷲ میاں نے ہند میں نام رکھ لیا خواجہ غریب نواز (۱۰) چاچڑ وانگ دسے تے کوٹ مٹھن بیت اﷲ ظاہر دے وچ پیر فریدن باطن دے وچہ ا ﷲ جناب احمد رضا خاں بریلوی نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میں اﷲتعالیٰ کے حلول کے ساتھ پیران پیر شیخ عبدالقادر جیلانی میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حلول کو بھی تسلیم کیا ہے فرماتے ہیں ’’حضور پر نور (یعنی رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم )مع اپنی صفات جمال وجلال وافضال کے حضور پر نور سیدنا غوث اعظم پر متجلی ہیں جس طرح ذات