کتاب: کتاب التوحید عقیدہ توحید اور دین خانقاہی ( صوفی ازم ) - صفحہ 7
دردناک عذاب ہے اور ایسے لوگوں کا کوئی مددگار نہیں ہوگا‘‘ (آل عمران :آیت ۹۱)
گویا نہ صرف یہ کہ اُن کے نیک اعمال ضائع ہوں گے بلکہ عقیدہ کفر کی وجہ سے انہیں دردناک عذاب بھی دیا جائے گا اور کوئی ا ن کی مدد یا سفارش بھی نہیں کرسکے گا سورہ انعام میں انبیاء کرام کی مقدّس جماعت حضرت ابراہیم علیہ السلام ‘حضرت اسحاق علیہ السلام ‘حضرت یعقوب علیہ السلام ‘حضرت نوح علیہ السلام ‘حضرت داؤد علیہ السلام‘حضرت سلیمان علیہ السلام ‘حضرت ایوب علیہ السلام ‘حضرت یوسف علیہ السلام ‘حضرت موسیٰ علیہ السلام ‘حضرت ہارون علیہ السلام ‘حضرت زکریا علیہ السلام ‘حضرت یحیی علیہ السلام ‘حضرت اسماعیل علیہ السلام ‘حضرت یسع علیہ السلام ‘حضرت یونس علیہ السلام ‘ اور حضرت لوط علیہ السلام کا ذکر خیر کرنے کے بعداﷲپاک ارشاد فرماتا ہے ’’ وَلَوْ أَشْرَکُوْا لَحَبِطَ عَنْھُمْ مَا کَانُوْا یَعْمَلُونَ‘‘ ترجمہ :’’اگر کہیں ان لوگوں نے شرک کیاہوتا تو ان کے بھی سب (نیک )اعمال ضائع ہوجاتے ‘‘ (سُورہ انعام ،آیت نمبر ۸۸)
شرک کی مذمت میں قرآن مجید کی بعض دیگر آیات ملاحظہ ہوں ۔
﴿ وَلَقَدْ أُوْحِیَ اِلَیْکَ وَ اِلَی الَّذِ یْنَ مِنْ قَبْلِکَ لَئِنْ أَشْرَکْتَ لَیَحْبَطَنَّ عَمَلُکَ وَ لَتَکُونَنَّ مِنَ الْخَاسِرِیْنَ ﴾
ترجمہ:’’اے نبی تمہاری طرف اور تم سے پہلے گزرے ہوئے تمام انبیاء کی طرف یہ وحی بھیجی جاچکی ہے کہ اگر تم نے شرک کیا تو تمہارا کیا کرایا عمل ضائع ہوجائے گا اورتم خسارہ پانے والوں میں سے ہوجاؤگے‘‘ (سورہ زمر آیت نمبر ۶۵)
﴿فَلَا تَدْعُوْا مَعَاللّٰه اِلٰھًا آخَرَ فَتَکُوْنَ مِنَ الْمُعَذَّ بَیْنَ﴾
ترجمہ:’’پس اے نبی !اﷲکے ساتھ کسی دوسرے معبود کو نہ پکارو ورنہ تم بھی سزا پانے والوں میں شامل ہوجاؤں گے ‘‘ (سورہ شُعراء آیت نمبر ۲۱۳)
مذکورہ بالا دونوں آیتوں میں ا ﷲتعالیٰ نے اپنے محبوب پیغمبر سیدا لمرسلین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کومخاطب کرکے بڑے فیصلہ کن انداز اور دوٹوک انداز میں یہ بات ارشاد فرمادی ہے کہ شرک کا ارتکاب اگر تم نے بھی کیا تو نہ صرف یہ کہ تمہارے سارے نیک اعمال ضائع کردئیے جائیں گے بلکہ دوسرے مشرکین کے ساتھ جہنم کا