کتاب: عقیدہ و آداب کی کتاب الشرح والابانہ - صفحہ 86
اور جب غائب ہو جائیں تو اُن کو تلاش کرنے والا کوئی نہ ہو۔ میرے شیعہ وہ ہیں : ’’جو اپنے اموال سے دوسروں کی نگہداشت کرتے ہیں اپنا ایک ایک درہم، ایک ایک پائی اور ایک ایک کپڑا اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہیں ، کسی اور جگہ پر نہیں خرچ کرتے۔‘‘ میرے شیعہ وہ ہیں : جو بے صبر کتے کی طرح بھونکتے بھی نہیں ، اور کوے کی طرح لالچی بھی نہیں ہوتے، اور اگر بھوکے مر بھی جائیں مگر لوگوں سے نہیں مانگتے۔ جب کسی مومن کو دیکھتے ہیں تو اُس کا اکرام کرتے ہیں اور جب فاسق کو دیکھتے ہیں تو اس سے دوری اختیار کرتے ہیں ۔ اے نوف1۔ اللہ کی قسم1۔ وہ میرے شیعہ ہیں جن کے شر سے محفوظ ہوں اور اُن کے دلوں میں حزن و ملال ہو، اور اُن کی حاجات بہت کم (خفیف)ہوں اور اُن کے نفوس پاکدامن ہوں ۔ اگرچہ اُن کے شہر مختلف ہوں ، مگر اُن کے دلوں میں اختلاف نہیں ہوتا۔ وہ راتوں کو اپنے پاؤں پہ صفیں باندھے کھڑے ہوتے ہیں اپنی پیشانیاں خاک پر بچھا دیتے ہیں اور اُن کے آنسو اُن کے گالوں پر بہتے ہیں ۔ وہ اپنی گردمیں آزاد کرانے کے لیے گریہ وزاری کرتے ہیں اور دن کو وہ بردبار، اہل علم، نجیب، اہل کرم نیک و کار اور متقی ہوتے ہیں ۔ اے نوف1۔ میرے شیعہ وہ ہیں جنہوں نے زمین کو اپنا بچھونا بنا لیا ہے، اور پانی کو اپنی پاکیزہ غذا۔ قرآن اُن کا شعار ہے، اور دعا اُن کا اوڑھنا بچھونا، اور وہ عیسیٰ بن مریم علیہا السلام کی راہ پر چلتے ہوئے ایک ایک کر کے زندگی کے دن گزار رہے ہیں ۔‘‘ 1 جزء إبن مخلد: ۲۶۹۔ الحلیۃ: ۱؍ ۷۹۔ تاریخ دمشق: ۶۲؍ ۳۰۶۔ تاریخ بغداد: ۷؍ ۱۶۲۔ ٭٭٭