کتاب: عقیدہ و آداب کی کتاب الشرح والابانہ - صفحہ 7
لوگوں نے ایجاد کر لی تھیں ۔ جن کی کتاب و سنت اور علمائے سلف کے ہاں کوئی دلیل نہیں ملتی۔
اس کتاب میں ابن بطۃ نے اختصار سے کام لیا ہے، اور اسناد حذف کر دی ہیں ۔ جیسا کہ آپ نے خود کہا ہے: ’’مختصراً طوالت اور کثرت سے اجتناب کرتے ہوئے، (تحریر کر رہا ہوں )تاکہ قارئین کے لیے آسانی رہے، اور اس کو سننے اور یاد کرنے والے اکتاہٹ کا شکار نہ ہوں ۔
جو کوئی ان مسائل کی تفصیل اور گہرائی میں جانا چاہتا ہو، خصوصاً پہلی دو اقسام کے مسائل، جو کہ کتاب و سنت اور علمائے سلف اقوال اور دلائل کی روشنی میں تحریر کیے گئے ہیں تو اسے چاہیے کہ وہ دوسری بڑی کتاب ’’الإبانۃ الکبریٰ‘‘ کا مراجعہ کرے۔
ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں ہمارے اس عمل کو اپنی رضا کے لیے خالص کر دے، اور سنت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کے موافق بنا دے، تمام تعریف اللہ کے لیے ہی، دین اسلام اور سنت کی نعمت پر۔
اللہ سے دعا ہے کہ تا وقت موت اس پر ثابت قدم رکھے۔ آمین۔
کتبہ: ابو عبداللہ
عادل بن عبداللہ آل حمدان
جدہ
Email. adelalhmdan@gmial.com
ترجمہ: پیر زادہ شفیق الرحمن شاہ الدراوی
٭٭٭