کتاب: عقیدہ و آداب کی کتاب الشرح والابانہ - صفحہ 32
شہیدوں کا اجر ہے۔‘‘ 1
1۔ الإبانۃ الکبری: ۲۱۹؍ ۲۱۵۔ نمبر اثر میں ہے۔ اس کے لیے سو شہید کا اجر ہے۔ الزہد الکبیر للبیہقی: ۲۰۷۔ الکبیر للطبرانی: ۱۰۳۹۴۔
۳۶۔ فرمایا: ’’لوگوں میں بگاڑ کے وقت دین پر چلنے والا ایسے ہی ہے جیسے انگارے پکڑنے والا۔‘‘ 1
1۔ الإبانۃ الکبری: ۳۱۔ ترمذی: ۲۲۶۰۔ یہ حدیث شواہد کی بنا پر حسن کے درجہ تک پہنچتی ہے۔ عقیدہ اصحاب الحدیث: ۹۳۔
۳۷۔ فرمایا: ’’قتل و غارت کے وقت دین پر کاربند رہنے والا ایسے ہی ہے جیسے میری ہجرت کرنے والا۔‘‘ 1
1۔ الإبانۃ الکبری: ۷۸۱۔ ’’قتل و غارت کے وقت عبادت گویا کہ میری طرف ہجرت ہے۔‘‘ مسلم: ۷۵۱۰۔
۳۸۔ فرمایا: ’’دین اسلام غریب میں شروع ہوا، اور پھر دوبارہ ویسے غریب ہو جائے گا۔ پس غرباء کے لیے مبارک ہوا پوچھا گیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم 1۔ غرباء کون ہیں ؟ تو آپ نے فرمایا: لوگوں کے بگاڑ کے وقت اصلاح کرنے والے۔‘‘ 1
1۔ الإبانۃ الکبری: ۳۲؛ ۵۳۶۔ مسند ابو یعلی: ۷۵۶۔ الاوسط للطبرانی: ۲۹۰۔ الغرباء للآجري: ۱۔ یہ حدیث صحیح ہے۔
مسلم شریف کی ایک روایت میں ہے:
’’وہ لوگ جب لوگوں میں سے بگاڑ پیدا ہو تو وہ ٹھیک ہو جائیں گے۔‘‘ 1
1۔ مسلم: ۲۸۹۔
۳۹۔ فرمایا: ((اللّٰہ اللّٰہ فی اصحابی.....الخ۔))1
1۔ أحمد: ۱۶۸۰۳۔ ترمذی: ۳۸۶۲۔ اس کی سند غریب ہے، معنی صحیح ہے۔
۴۰۔ فرمایا: ((لا تسبوا.....الخ۔))(بخاری و مسلم)
۴۱۔ حضرت معاذ فرماتے ہیں : نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: اے معاذ1۔ ہر امیر کی اطاعت کرو، اور ہر امام کے پیچھے نماز پڑھ لو، اور کبھی میرے کسی صحابی کو برا بھلا نہ کہنا۔‘‘ 1