کتاب: عقیدہ و آداب کی کتاب الشرح والابانہ - صفحہ 174
الرقاشی، ابو مالک الحضرمی، صالح قبہ اور ان کے علاوہ اتنے لوگ ہیں جن کے نام کی ایک پوری کتاب بن سکتی ہے۔ ۵۵۰۔ کفر اور گمراہی کے ان چند سرغنوں کے نام اس لیے لیا ہے تاکہ نو خیز اور لا علم ان سے دور رہیں ، نہ ان کا نام لیں نہ ہی ان لوگوں کی مجلس میں بیٹھیں جو ان کی باتوں کو دلیل کے طور پر پیش کرتے ہیں اور ان کی کتابیں پڑھتے ہیں ۔ ۵۵۱۔ ان کی خباثتوں اور گندے کلام سے سنت کا دفاع کیا جائے اور اس کی نصرت کا حق ادا کیا جائے۔ ان لوگوں کے عقائد سب سے گندے عقائد ہیں ، ان میں سے: ابن کلاب، حسین النجار، ابوبکر الاصم او ابن علیہ بھی شامل ہیں ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اور آپ کو ان کے برے عقائد سے محفوظ رکھے، آمین۔ اور ان کے شرور سے عافیت دے، ان کے مذاہب سے امان میں رکھے۔ ہمیں اور آپ کو اسلام اور سنت پر زندگی دے اور اسی پر ہماری موت آئے اور ہمارا حشر بھی اسی پر ہو اور اللہ تعالیٰ کی جو نعمتیں ہم پر اور آپ پر ہیں ، ان کو تبدیل نہ کرے۔ اس کی نعمتیں اور احسانات ہم پر اسی کثرت سے رہیں اور اللہ تعالیٰ ہمیں اس کے حسن انجام سے محروم نہ رکھے اور ان کے خوبصورت فوائد سے فائدہ بخشے۔ ہمیں اور آپ کو اپنی حدود کی حفاظت کرنے والے بنائے جو کہ اس کے حقوق ادا کرنے والے ہیں ۔ ہمیں اور آپ کو اس علم سے نفع بخشے اور اس کے مطابق ایسے نیک عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے جن سے وہ راضی ہو اور ہمارا حشر اپنے نبی اور اس کے اصحاب کے ساتھ کرے۔ بے شک اللہ تعالیٰ ہی ہماری امیدوں کا مرجع ہے اور وہی خوشی او غمی کا ساتھی اور مالک ہے۔ الحمد للّٰه اولا و آخرا و صلی اللّٰه علی نبیہ ظاہرا و باطنا، آمین۔ تم الکتاب الشرح و الإبانۃ علی اصول الدیانۃ۔