کتاب: عقیدہ و آداب کی کتاب الشرح والابانہ - صفحہ 172
کیا حکم ہے، کیا وہ کافر ہے؟ آپ نے فرمایا: جب وہ علم کا انکار کرے۔ یعنی جب کہے کہ اللہ تعالیٰ کو علم نہیں تھا، جب اس نے مخلوق کو پیدا کیا تو اسے علم حاصل ہوا، پس علم الٰہی کا انکار کرنے والا کافر ہے۔ (۵) خوارج:.....حروریہ، شراۃ، ازارقہ، اباضیہ صفریہ ان کی شاخیں ہیں ۔ امام احمد فرماتے ہیں : خوارج انتہائی برے لوگ ہیں میرے علم میں روئے زمین پر ان سے برا کوئی نہیں ۔1 السنۃ للخلال: ۱۱۰۔ الشریعۃ: ۱؍۳۳۵۔ ۵۴۳۔ ان عقائد اور مذاہب والے کفر اور گمراہی کے سرغنے ہیں جو کہ ہر کفریہ اور برے عقیدہ میں پیش پیش ہیں ۔ وہ اللہ تالیٰ پر ایسی باتیں کہتے ہیں جو وہ جانتے نہیں اور پھر اپنے برے عقاید کی وجہ سے اہل حق میں عیب نکالتے ہیں اور احادیث کے ثقہ راویوں پر تہمتیں تراشتے ہیں ۔ جبکہ باطل تاویل کرنے والوں کی آراء پر کوئی تہمت نہیں لگاتے۔ انہوں نے بدعات میں اولیت کا ٹھیکہ لیا ہوا ہے اور فتنوں کا بازار گرم کر رکھا ہے جہاں پر ہر قسم کی آزمائش کے دروازے کھلے ہوئے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ پر بہتان گھڑتے ہیں اور اللہ کی کتاب میں جھوٹ تراش لاتے ہیں ۔ شیطان کے بھائی، اہل ایمان کے دشمن، باغیوں کی سرنگ، حاسدوں کی پناہ گاہ ہیں ۔ یہ مختلف اقوام و قبائل اور اصناف و طوائف کے لوگ ہیں ۔ میں ان کے کچھ نام اورکچھ صفات بیان کرتا ہوں ۔ اس لیے کہ ان لوگوں کی کتابیں منتشر ہیں اور عقائد کا کھلے عام اظہار ہو رہا ہے۔ ناتجربہ کار لوگ انہیں نہیں جانتے او نہ ہی نئی نسل ان سے آگاہ ہے۔ ان کے الفاظ کے معانی اکثر قارئین پر مخفی رہتے ہیں ۔ اگر کسی نوخیز کے ہاتھ میں ان عقائد کے حامل لوگوں کی کتاب ہاتھ لگتی ہے تو اس حمد و ثنا اور درود سلام سے شروع ہونے کی وجہ سے لوگ دھوکہ میں آ جاتے ہیں ۔ پھر دھیرے دھیرے اس میں کفر کی دقیق ترین باتیں بھری ہوتی ہیں ۔ ان کی یہ اختراع اور شر بہت سارے لوگوں پر مخفی رہتا ہے۔ پس لاعلم نوخیز، اعجمی اور ناتجربہ کار لوگ دھوکہ کھا جاتے ہیں کہ اس کتاب کا مصنف بہت بڑا عالم، یا فقہاء میں سے کوئی