کتاب: عقیدہ و آداب کی کتاب الشرح والابانہ - صفحہ 159
ان آداب کے علاوہ کچھ دیگر ان سے مشابہت رکھنے والے آداب بھی ہیں ، جن کا بیان یہاں پر طوالت اختیار کر جائے گا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے تعلیم کردہ آداب اوامر و نواہی میں سے: جو کہ مخلوق پر واجب العمل ہیں ، انہیں سیکھنا اور ان کی اتباع کرنا حقیقت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت اور سنت پر عمل ہے۔ اس پر عقل بھی دلالت کرتی ہے۔ ان تمام آداب میں : ادب، نظافت اور ناپسندیدہ امور سے بچاؤ اور نجات ہے۔ ان میں سے جو کچھ ہمارے دماغ میں حاضر وہ بیان کر دئیے ہیں ۔ کیونکہ لوگ ان پر عمل کرنے سے مستغنی نہیں ہو سکتے۔ ان پر عمل کرنا ضروری ہے اور ان کی ضرورت بہت زیادہ ہے۔ ان کی جہالت کا عذر معتبر نہیں اور نہ ان کے طلب کرنے میں کوتاہی کی چھوٹ ہے۔ ٭٭٭