کتاب: عقیدہ و آداب کی کتاب الشرح والابانہ - صفحہ 151
ستر بار بھی غلطی کریں تو انہیں معاف کرو۔1
1۔ حدیث میں ہے: ((إخوانکم.....الخ))(البخاری: ۳)دوسری حدیث: ابو داود: ۵۱۶۴۔ ترمذی: ۱۹۴۹۔ حسن صحیح۔
۴۳۷۔ اور نماز میں مرغ کی طرح ٹھونگیں مارنے سے منع فرمایا۔1
1۔ رواہ احمد: ۷۵۹۵۔ مسند ابو یعلی: ۲۶۱۹۔ مجمع الزوائد: ۲؍۸۰۔
۴۳۸۔ اور رکوع سے صحیح طرح سر اٹھانے سے قبل سجدہ کرنے سے منع فرمایا ہے۔1
1۔ لقولہ النبی صلی اللّٰہ علیہ وسلم .....الخ، البخاری: ۷۵۷۔ مسلم: ۸۱۴۔
۴۳۹۔ اور سجدہ میں بازو (زمین پر)ایسے بچھانے سے منع فرمایا جیسے کتا بچھاتا ہے۔1
1۔ تقدم اثر: ۴۳۷۔ البخاری: ۸۲۲۔ مسلم۔
۴۴۰۔ اور سرینوں پر ایسے بیٹھنے سے منع فرمایا جیسے بندر بیٹھتا ہے۔1
1۔ اثر: ۴۳۷۔
۴۴۱۔ اور منع فرمایا کہ انسان امام سے پہلے سر اٹھائے یا سجدہ کرے۔ یا امام کے افعال میں اس کے ساتھ مشارکت کرے۔1
1۔ البخاری: ۷۲۲۔ مسلم: ۸۵۱۔ مسلم: ۸۹۲۔
۴۴۲۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ’’کیا امام سے پہلے سر اٹھانے والا اس بات سے نہیں ڈرتا کہ کہیں اللہ تعالیٰ اس کے سر کو گدھے کا سر نہ بنا دے۔‘‘1
1۔ البخاری: ۶۹۱۔ مسلم: ۸۹۴۔
۴۴۳۔ جو کوئی امام سے پہلے رکوع یا سجدہ سے سر اٹھائے یا رکوع اور سجدہ کرے، تو اس کی نماز نہیں ہوتی۔1
1۔ الموطا: ۲۴۵۔ الاوسط للطبرانی: ۷؍۳۴۸۔ ابن ابی شیبۃ: ۷۲۱۶۔ الدارقطنی فی العلل: ۱۳۸۰۔
۴۴۴۔ اور نماز میں خارش کرنے سے منع فرمایا۔1
1۔ تعظیم قدر الصلاۃ: ۱۵۰۔
۴۴۵۔ اور آپ نے منع فرمایا کہ پاؤں کے تلوے کو دائیں ہتھیلی سے دوبار دھویا جائے۔1
1۔ اس سلسلہ میں وارد حدیث من گھڑت ہے۔ الکامل لابن عدی: ۳؍۲۵۴۔