کتاب: عقیدہ و آداب کی کتاب الشرح والابانہ - صفحہ 150
چھوڑے گی اور انسان والدین کی نافرمانی، قطع رحمی اور اپنے بھائی کی غم پرسی کے امور میں بیوی کی بات نہ مانے۔ (جب وہ شریعت کے خلاف کا مطالبہ کر رہی ہو۔)1 1۔ ’’مسند احمد‘‘ (۲۰۴۵۵)میں حضرت ابوبکرہ سے روایت ہے جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خبر ملی کہ دشمن نے عورت کو اپنا حاکم بنا لیا ہے تو آپ نے فرمایا: اب مرد ہلاک ہو جائیں گے جب وہ عورت کی اطاعت کریں گے.....تین بار یہ جملہ ارشاد فرمایا۔ ۴۳۰۔ اور فرمایا: ان کی مخالفت کرو، کامیاب ہو جاؤ گے اور تمہیں برکت سے نواز اجائے گا۔1 المقاصد الحسنۃ، ص: ۴۰۰۔ ۴۳۱۔ عورتوں کو تکلیف دینے اور ان پر ظلم کرنے سے منع فرمایا۔1 1۔ فرمان الٰہی ہے: ﴿اَسْکِنُوْہُنَّ مِنْ حَیْثُ سَکَنتُمْ مِّنْ وُجْدِکُمْ وَلَا تُضَارُّوہُنَّ لِتُضَیِّقُوْا عَلَیْہِنَّ وَاِِنْ کُنَّ اُولَاتِ حَمْلٍ فَاَنْفِقُوْا عَلَیْہِنَّ حَتّٰی یَضَعْنَ حَمْلَہُنَّ فَاِِنْ اَرْضَعْنَ لَکُمْ فَآتُوہُنَّ اُجُوْرَہُنَّ وَاْتَمِرُوْا بَیْنَکُمْ بِمَعْرُوفٍ وَّاِِنْ تَعَاسَرْتُمْ فَسَتُرْضِعُ لَہٗ اُخْرَیo﴾ (الطلاق: ۶)’’انھیں وہاں سے رہائش دو جہاں تم رہتے ہو، اپنی طاقت کے مطابق اور انھیں اس لیے تکلیف نہ دو کہ ان پر تنگی کرو اور اگر وہ حمل والی ہوں تو ان پر خرچ کرو، یہاں تک کہ وہ اپنا حمل وضع کر لیں ، پھر اگر وہ تمھارے لیے دودھ پلائیں تو انھیں ان کی اجرتیں دو اور آپس میں اچھے طریقے سے مشورہ کرو اور اگر تم آپس میں تنگی کرو تو عنقریب اسے کوئی اور عورت دودھ پلا دے گی۔‘‘ (بخاری: ۵۱۸۶) ۴۳۲۔ ان کے درمیان تقسیم میں عدل اور برابری کا حکم دیا ہے۔1 لقولہ علیہ السلام .....الخ۔ ترمذی: ۱۱۴۱۔ ابو داود: ۲۱۳۵۔ صحیح۔ ۴۳۳۔ اور پڑوسی کو تکلیف دینے سے منع فرمایا ہے۔1 لحدیث ابی ہریرۃ.....الخ۔ البخاری: ۶۱۳۶۔ مسلم: ۸۲۔ ۴۳۴۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تکبر، نسب میں طعنہ زنی، غیبت اور عیب جوئی سے منع فرمایا ہے۔1 1۔ .....الخ۔ رواہ مسلم: ۱۳۹۔ ۴۳۵۔ غلاموں کو گالی دینے اور مارنے سے منع فرمایا ہے۔1 رواہ مسلم: ۴۳۱۱۔ ۴۳۶۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا ہے کہ جو خود کھاؤ، وہی غلاموں کو کھلاؤ، اور جو خود پہنو وہی ان کو پہناؤ اور انہیں ان کی طاقت سے زیادہ کا تکلف نہ ٹھہراؤ اور اگر وہ ایک دن میں