کتاب: عقیدہ و آداب کی کتاب الشرح والابانہ - صفحہ 15
ربّ یسر، وأَعِنْ ولَکَ الحمدُ
حضرت إلإمام أبو عبداللّٰہ عبیداللّٰہ بن محمد بن محمد بن حمدان بن بطۃ العکبری رحمہ اللہ فرماتے ہیں :
تمام تعریفیں اللہ عزوجل کے لیے ہیں ، جس نے ہم پر بے شمار انعام کیے اور اس کے پے پناہ احسانات ہیں ۔ جس کی قدر بلند و بالا اور جس کی عظمت انتہائی شرف و منزلت والی ہے، اس نے ہمیں اپنی معروفت کی طرف ہدایت دی۔ اپنی ربوبیت کے اقرار کی توفیق بخشی، اور ہمیں دین حق کے اتباع گزاروں اور ملت صدق کے پیروکاروں میں سے بنایا۔ پس ہر قسم کی تعریف اسی کی ہے، اور ہم اس کی حمد و ثناء بیان کرتے ہیں کہ اس نے ہمیں دین اسلام کی طرف ہدایت دی۔ ہمیں علم سکھایا، اور اتباع سنت کی توفیق دی، اور ہمیں اس کا الہام کیا، اور ہمیں وہ چیزیں سکھائیں جو ہم جانتے نہیں تھے۔ اس کے فضل ہم پر بہت زیادہ ہیں ۔ اور درود و سلام ہو اس کے نبی اور رسول، محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر جنہیں اللہ تعالیٰ نے اقامت حجت اور اثبات وحدانیت اور حکمت و نصیحت کے ساتھ اپنی طرف دعوت کے لیے مبعوث فرمایا، (اللہ تعالیٰ تعریف ہے، اس کی ظاہری اور باطنی نعمتوں پر)۔
اور اللہ تعالیٰ کی تعریف ہے، ظاہر شریعت پر تزکیہ کرنے والی سنتوں پر، اور اعلیٰ اخلاقی تعلیمات۔ ڈھیروں درود و سلام ہوں ۔
ہم اللہ تعالیٰ سے حق بات کہنے کی توفیق کا سوال کرتے ہیں اور نیک اعمال کی توفیق کا، اور دعا کرتے ہیں کہ وہ ہمارے اس کام کو صرف اپنی رضا مندی کے لیے خاص کر دے، اور محبت و ایثار کی طلب کا وسیلہ بنا دے، تاکہ اس کے ہاں ہماری اس کاوش کی قدر دانی ہو، اور اس پر ہمیں بھر پور اجر و ثواب کی عنایت ہو۔ (آمین)