کتاب: عقیدہ و آداب کی کتاب الشرح والابانہ - صفحہ 149
پاس نہیں اور ایک بیع میں دو شرطیں لگانے سے منع فرمایا۔1 1۔ احمد: ۶۶۷۱۔ ترمذی: ۱۲۳۴۔ حسن۔ ۴۲۲۔ جانور کے چہرہ پر مارنے اور اس کا چہرہ داغنے سے منع کیا۔1 مسلم: ۵۶۰۲۔ داغنا: آگ سے داغنا اور کان کاٹنا اور ناک میں چیرا لگانا مراد ہے۔ ۴۲۳۔ کسی انسان کے چہرہ پر تھوکنے سے منع فرمایا ہے۔1 فائدہ:.....نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ آپ نے دجال کے متعلق فرمایا: بے شک وہ کانا ہے اور آپ کا رب کانا نہیں ہے، جو کوئی اس سے ملے، اسے چاہیے کہ اس کے چہرہ پر تھوک دے۔ ۴۲۴۔ اور یہ کہ عورت اپنے شوہر کو ہمبستری سے نہ روکے۔1 البخاری: ۵۱۹۳۔ ۴۲۵۔ انسان ایسی بات نہ کہے جو وہ خود نہیں کرتا اور وعدہ خلافی نہ کرے اور اپنے بھائی کا راز کسی کو نہ بتائے۔1 البخاری: ۳۳۔ مسلم: ۱۰۷۔ ۴۲۶۔ اور فضول خرچی اور بخل سے منع فرمایا ہے۔1 1۔ فرمان الٰہی: ﴿وَالَّذِیْنَ اِِذَا اَنفَقُوْا لَمْ یُسْرِفُوْا وَلَمْ یَقْتُرُوْا وَکَانَ بَیْنَ ذٰلِکَ قَوَامًاo﴾ (الفرقان: ۶۷)’’اور وہ کہ جب خرچ کرتے ہیں تو نہ فضول خرچی کرتے ہیں اور نہ خرچ میں تنگی کرتے ہیں اور (ان کا خرچ)اس کے درمیان معتدل ہوتا ہے۔‘‘ علامہ طبری فرماتے ہی: اس سے مراد فضول خرچی میں یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کی مباح کردہ حد سے تجاوز کیا جائے اور بخل یہ ہے حکم الٰہی کے مطابق خرچ کرنے میں کوتاہی کی جائے۔ (الطبری: ۱۹؍۳۸) ۴۲۷۔ اور انسان دنیا نہ ملنے پر غمگین اور مل جانے پر خوش نہ ہو۔1 1۔ الحدیث۔ الترمذی: ۲۴۶۵۔ ابن ماجہ: ۴۱۰۵۔ ۴۲۸۔ اور یہ کہ شادی بیاہ یا غمی کے مواقع پر اور سیر و تفریح کے لیے جانے کے لیے، یا دیگر خواہشات نفس میں عورت کی پیروی اور اطاعت نہ کرے۔1 1۔ یہاں پر کتاب میں حمامات کا لفظ استعمال ہوا ہے۔ اس سے مراد وہ تالاب ہیں جہاں لوگ نہانے کے لیے جاتے ہیں ، خواہ طہارت کے لیے نہا رہے ہوں یا راحت کے لیے۔ حدیث میں آتا ہے جو کوئی .....الخ۔ (ترمذی: ۲۸۰۱۔ احمد: ۱۴۶۵۱۔ حاکم: ۴؍۲۸۸، صحیح) ۴۲۹۔ جو کوئی ہر بات میں اپنی بیوی کی اطاعت کرتا ہے وہ اسے منہ کے بل جہنم میں گرا کر