کتاب: عقیدہ و آداب کی کتاب الشرح والابانہ - صفحہ 143
۳۷۸۔ ناک میں پانی ڈالنے میں مبالغہ کرنا۔ 1 ترمذی: ۷۸۸۔ صحیح۔ ۳۷۹۔ اعضاء دھوتے وقت مسنون دعا پرھنا۔ 1 زادالمعاد: ۱؍ ۱۹۵۔ ۳۸۰۔ یہ کہ انسان اپنے عضاء دھونے میں ، لباس پہننے میں ، موزہ اور جوتا پہننے، یعنی ہر قسم کا لباس پہننے میں دائیں طرف سے شروع کرتے اور اتارنے میں بائیں طرف سے۔‘‘ 1 بخاری: ۱۶۸۔ مسلم: ۵۳۷۔ ۳۸۱۔ اور ایسے ہی کھانا پینا دائیں ہاتھ سے ہو، بائیاں ہاتھ استعمال نہ کریں ۔ 1 مسلم: ۵۳۱۳۔ ۳۸۲۔ استنجاء بائیں ہاتھ سے کریں ، سیدھا ہاتھ استعمال نہ کریں ۔ 1 لحدیث قتادۃ.....الخ۔ البخاری: ۱۵۳۔ ۳۸۳۔ بیت الخلاء میں پہلے اُلٹا پاؤں داخل کریں اور اس کے بعد یہ دعا پڑھیں : ((اللّٰہم….....الخ۔))1 ترمذی: ۶۰۶۔ ابن ماجہ: ۲۹۷۔ ۳۸۴۔ جب بیت الخلاء سے نکلیں تو پہلے سیدھا پاؤں باہر نکالیں اور یہ دعا پڑھیں : ((الحمدللّٰہ الذی….....الخ۔))1 ابن ماجہ: ۳۰۱۔ ۳۸۵۔ دس سنن فطرت کا خیال رکھنا۔ یہ ہمارے بابا حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت ہیں ان میں سے پانچ سر میں ہیں اور پانچ باقی بدن میں ۔‘‘ ان میں سے جو سنتیں سر میں ہیں ، وہ: کلی کرنا، ناک میں پانی ڈالنا، مسواک کرنا، مونچھ تراشنا، اور مانگ نکالنا، اور جو باقی بدن میں ہیں اُن میں سے استنجاء کرنا، ختنہ کرنا، سر ناف صاف کرنا، ناخن تراشنا اور بغلیں اکھیڑنا۔ 1 مسلم: ۵۲۵۔ حدیث عائشہ.....الخ۔ اور یہ بھی سنت ہے کہ: