کتاب: عقیدہ و آداب کی کتاب الشرح والابانہ - صفحہ 133
وہ اس کے لیے نکلنے کا کوئی راستہ بنا دے گا۔‘‘ مگر تم اللہ سے نہیں ڈرتے، اب میرے پاس تمہارے مسئلہ کا کوئی حل نہیں ہے۔ اپنے کی تم نے نافرمانی کی، تمہاری بیوی تم سے جدا ہو گئی۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿یا ایہا النبی اذا طلقتم.....الخ﴾ فتح الباری: ۹؍ ۳۶۲ پر اس کو صحیح کہا ہے۔ اس باب میں بہت ساری احادیث اور صحابہ کے آثار ہیں جن میں تین طلاق کو تین ہی شمار کیا جاتا ہے۔ (المؤطا: ۲؍ ۵۹۔ المدونۃ: ۲؍ ۴۱۹)۔ ابن قدامہ المغنی میں کہتے ہیں : (۱۰؍ ۳۲۷)، اگر کوئی بدعتی طلاق دے، یعنی حیض کی حالت میں یا جماع کے بعد طلاق دے تو ایسا کرنے سے وہ گنہگار ہوگا، اور عموم اہل علم کے نزدیک طلاق واقع ہو جائے گی۔ ابن المنذر اور ابن عبدالبر نے کہا ہے: اس مسئلہ میں صرف اہل بدعت اور گمراہ لوگوں نے اختلاف کیا ہے۔ ابو نصر نے ابن علیہ اور ہشام بن اور شیعہ سے یہ مسئلہ اس طرح روایت کیا ہے، اور پھر حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث کے ابطال پر استدلال کیا ہے کہ آپ نے حیض کی حالت میں اپنی بیوی کو طلاق دے دی تھی، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں رجوع کرنے کا حکم دیا تھا۔ دارقطنی کی روایت میں ہے: میں نے عرض کیا، یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم 1۔ آپ دیکھ رہے ہیں کہ میں نے اسے تین طلاقیں دے دی ہیں ، کیا اس سے رجوع کرنا میرے لیے حلال ہوگا؟ آپ نے فرمایا: نہیں ، وہ تجھ سے جدا ہو گئی ہے، اور اس کا گناہ تم پر ہے۔ یہ تمام احادیث صحیح ہیں ۔ علامہ بغوی شرح السنہ: ۹؍ ۲۰۴ میں فرماتے ہیں : ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا رجوع کرنے کا حکم دینا اس بات کی دلیل ہے کہ طلاق بدعی ہونے کے باوجود واقع ہو گئی ہے۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو اس کو رجوع کرنے کا حکم دینے کی ضرورت نہ پڑتی۔ ۳۴۸۔ اور نماز جنازہ پر چار تکبیریں ہیں ۔ 1 1۔ لحدیث جابر.....الخ، البخاری: ۱۳۲۴۔ مسلم: ۹۵۱۔ بربہاری.....شرح السنہ: ۵۹۔ ۳۴۹۔ اگر آپ کا امام اس سے زیادہ تکبیریں کہے تو یہ بھی سنت ہے، آپ اپنی چار تکبیروں کے بعد اس کی اتباع کریں ۔ حضرت عبداللہ بن مسعود فرماتے ہیں : ’’جب تک امام تکبیریں کہے تو تم بھی تکبیریں کہو۔‘‘ 1 الأوسط للطبرانی: ۴۰۱۹۔ مجمع الزوائد: ۳؍ ۳۵۔ ٭ اور یہ سنت ہے کہ: ۳۵۰۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم کو جہراً نہ پڑھا جائے۔ 1 مسلم: ۸۲۲۔ للالکائی: ۳۱۴۔ ۳۵۱۔ ’’نماز فجر میں قنوت نہ پڑھی جائے، الا یہ کہ مسلمانوں کو دشمن کی طرف سے خطرہ لاحق