کتاب: عقیدہ و آداب کی کتاب الشرح والابانہ - صفحہ 123
ہشام بن عمار کہتے ہیں : حضرت مالک بن انس نے فرمایا: ’’جو کوئی حضرت ابو بکر و عمر کو گالی دے اسے کوڑے لگائے جائیں .....الخ۔‘‘ 1 المعلی: ۱۱؍ ۴۱۵۔ ابن تیمیہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں : قاضی ابو یعلی نے کہا ہے: جو کوئی حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا پر تہمت لگائے اس مسئلہ میں جس سے اللہ تعالیٰ نے آپ کو بری کیا ہے، تو وہ بلا خلاف کافر ہو جائے گا۔ اس پر کئی علماء نے اجماع نقل کیا ہے اور بہت سارے آئمہ نے واضح الفاظ میں یہ حکم دیا ہے۔ 1 الصام المسلول: ۳؍ ۱۰۵۰۔ علامہ ابن قیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ’’آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تمام مخلوق سے بڑھ کر محبوب تھیں ۔ اللہ تعالیٰ نے آپ کی برأت کا عذر آسمانوں سے نازل کیا، اور آپ پر یہ تہمت لگانے والے کے کافر ہونے پر تمام امت کا اتفاق ہے۔ آپ ازواج مطہرات میں سب سے بڑی عالمہ اور فقیہ تھیں ۔ بلکہ تمام امت کی عورتوں سے بڑی عالمہ اور فقیہ تھیں ۔ 1 زادالمعاد: ۱؍ ۱۰۶۔ ۳۲۵۔ اور تمام اصحاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اُن کے مراتب کے لحاظ سے محبت رکھی جائے، اور ان کے درجات کا اول در اول کے حساب سے خیال رکھا جائے۔ جیسے اہل بدر، اہل حدیبہ، بیعت رضوان والے اور مجاہدین احد، یہ حضرات اُونچے فضائل، اعلیٰ مراتب اور مقامات والے ہیں ۔ انہیں ہر اعتبار سے سبقت حاصل ہے اللہ تعالیٰ ان تمام پر اپنی رحمتیں نازل فرمائیں ۔ (آمین) ۳۲۶۔ حضرت ابو عبدالرحمن معاویہ بن ابو سفیان، برادر ام حبیبہ رضی اللہ عنہا زوجہ رسول کے لیے رحمت کی دعا کی جائے، آپ تمام اہل ایمان کے ماموں ہیں ، کتاب وحی ہیں ۔ ان کے فضائل بیان کیے جائیں ، اور ان کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول روایات بیان کی جائیں ۔