کتاب: عقیدہ و آداب کی کتاب الشرح والابانہ - صفحہ 112
سفیان بن عیینہ کہتے ہیں : ’’فرمان کا مقصد یہ ہے کہ مجھے اس سے محفوظ کر دیا گیا ہے۔ ورنہ شیطان مسلمان نہیں ہوتا۔‘‘ ۳۰۶۔ یہ کہ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو سب سے پہلے پیدا کیا گیا اور سب انبیاء کے آخر میں مبعوث کیا گیا۔ یہ اس آیت کی طرف اشارہ ہے: ﴿وَ اِذْ اَخَذْنَا مِنَ النَّبِیّٖنَ مِیْثَاقَہُمْ وَ مِنْکَ وَ مِنْ نُّوْحٍ وَّ اِبْرٰہِیْمَ وَ مُوْسٰی وَ عِیْسَی ابْنِ مَرْیَمَ وَ اَخَذْنَا مِنْہُمْ مِّیْثَاقًا غَلِیْظًاo﴾ (الاحزاب: ۷) ’’اور جب ہم نے تمام نبیوں سے ان کا پختہ عہد لیا اور تجھ سے اور نوح اورابراہیم اور موسیٰ اور عیسیٰ ابن مریم سے بھی اور ہم نے ان سے بہت پختہ عہد لیا۔‘‘ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’میں تخلیق میں پہلا نبی تھا، اور سب سے آخر میں میری بعثت ہوئی۔‘‘ 1 رواہ الطبرانی فی مسند الشامیین: ۳۶۶۲۔ ’’الفوائد‘‘ اہتمام: ۱۰۰۳۔ السنۃ للخلال: ۱۹۹۔ السنۃ للحرب: ۴۵۵۔ آپ کہتے ہیں : ’’میں نے اسحاق بن راہویہ سے پوچھا، سیرۃ الفجر کی حدیث جس میں ہے میں نے کہا: رسول اللہ1۔ آپ کب نبی ہوئے؟ تو آپ نے فرمایا: جب آدم علیہ السلام روح اور جسد کے درمیان میں تھے‘‘ جب مجھے میری ماں نے جنا تو ایک نور دیکھا، جس نے شام کے محلات روشن کر دے۔‘‘ 1 الشریعۃ: ۳؍ ۱۴۰۵۔ یہ حضرت عرباض بن ساریہ کی روایت کی طرف اشارہ ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں اللہ کا بندہ ہوں اور ام الکتاب میں میرا نام خاتم النّبیین ہے، اور اس وقت حضرت آدم اپنی مٹی میں گوندھے ہوئے تھے۔ میں اس کی تفصیل آپ کو بتاؤں گا۔ میں اپنے باپ ابراہیم کی دعا ہوں ۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی اپنی قوم کو بشارت ہوں ، اور اپنی امی کا وہ خواب ہوں جس