کتاب: عقیدہ ایمان اور منہج اسلام - صفحہ 424
صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین کے دور کو نہ پایا ہو اور وہ زمانے کی سختی والے اس دَور میں اس طرح زندگی گزار رہا ہو کہ وہ کسی بدعت کو دیکھے جو اپنی بدعت کی دعوت دے رہا ہو اور کسی دنیا دار کو دیکھے کہ وہ اپنی دنیا کی طرف اُسے دعوت دے مگر یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اُسے اس فتنے سے بچا لے اور اس کے دل کو اس طرح کر دے کہ وہ سلف صالحین کا ہی مشتاق رہے اور وہ انہیں کے طریق و منہج کے بارے میں دریافت کرتا رہے اور اُنہیں کے آثار کو بیان کرتا رہے اور اُنہیں کی راہ پر چلتا رہے تو اس آدمی کو بہت بڑا اجر و انعام (اللہ رب العالمین کی طرف سے) عطا ہو گا۔ پس لوگو! اللہ چاہے تو اس طرح کے بن جاؤ۔‘‘ [1] ۲۱…ایک با عمل بڑے عالم جناب فضیل بن عیاض رحمہ اللہ کی بات کس قدر شاندار ہے۔ فرماتے ہیں :’’ہدایت مستقیم کی راہوں پر چلو۔ اس راہ پر چلنے والوں کی قلت تعداد تمہیں نقصان نہیں پہنچا سکے گی۔ البتہ گمراہی کے راستو ں سے بچو۔ اور ہلاک و برباد ہونے والوں کی کثرت دیکھ کر کہیں اُن پر فریفتہ نہ ہو جاؤ۔‘‘ [2] ۲۲…سیّدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اُس شخص سے کہ جس نے آپؓ سے مسئلہ دریافت کیا اور آپؓ کے جواب میں اُس نے کہا تھا:تمہارے ابو جان (امیر المؤمنین عمر بن الخطا ب رضی اللہ عنہ) نے تو اس سے منع فرمایا ہے … فرمایا تھا: ((أَ أَمْرُ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلي اللّٰه عليه وسلم أَحَقُّ أَنْ یُتَّبعَ ، أَو أَمرُ أَبِیْ؟۔)) [3] ’’کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم زیادہ حق رکھتا ہے کہ اس کی اتباع کی جائے یا میرے باپ کا حکم؟‘‘
[1] دیکھیے: ابن وضاح رحمہ اللہ کی ’’البدع والنہی عنہا‘‘ [2] دیکھیے: امام شاطبی رحمہ اللہ کی ’’الاعتصام‘‘ [3] زاد المعاد لابن قیم