کتاب: عقیدہ ایمان اور منہج اسلام - صفحہ 267
ا…﴿إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ كَانَتْ لَهُمْ جَنَّاتُ الْفِرْدَوْسِ نُزُلًا﴾ (الکہف:۱۰۷)
’’البتہ جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے صالح اعمال کئے ان کی مہمانی فردوس کے باغ میں ہوگی۔‘‘
ب…﴿إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللّٰهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَائِكَةُ أَلَّا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَبْشِرُوا بِالْجَنَّةِ الَّتِي كُنتُمْ تُوعَدُونَ﴾ (حم سجدہ:۳۰)
’’بلاشبہ جن لوگوں نے یہ کہا کہ ہمارا رب اللہ ہے (توحید کا اقرار کیا) پھر اس پر جمے رہے۔ ان پر (رحمت کے) فرشتے نازل ہوکر ان سے کہتے ہیں :ڈرو نہیں اور نہ رنج کرو۔ جس بہشت کا تم سے وعدہ کیا گیا ہے اس کی خوشی مناؤ۔ ‘‘
ج…﴿وَتِلْكَ الْجَنَّةُ الَّتِي أُورِثْتُمُوهَا بِمَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ﴾ (الزخرف:۷۲)
’’ اور یہ جنت جو تم کو ملی ہے تو ان (نیک) کاموں کے بدل ہے جن کو تم (دنیا میں) کرتے رہے تھے۔‘‘