کتاب: عقیدہ ایمان اور منہج اسلام - صفحہ 101
بِأَمْوَالِهِمْ وَأَنفُسِهِمْ فِي سَبِيلِ اللّٰهِ ۚ أُولَـٰئِكَ هُمُ الصَّادِقُونَ (الحجرات:۱۵)
’’مومن تو وہ لوگ ہیں جو اللہ اور اس کے رسول پر دل سے ایمان لائے پھر ان کو (ایمان کی باتوں میں کسی طرح کا) شک نہیں رہا اور انہوں نے اپنی جان اور مال سے اللہ کی راہ میں جہاد کیا۔ ایسے ہی لوگ سچے ایماندار ہیں۔‘‘
ھ…سلف صالحین کا عقیدۂ صافی اللہ رب العالمین و رب العباد الصالحین کا قرب حاصل کرنے اور اُس رحمن و رحیم خالق و مالک کی رضا کے ساتھ کامیابی حاصل کرنے والے اسباب میں سے سب سے بڑا ذریعہ ہے۔
نبی ختم الرسل و سید الانبیاء والبشر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور تابعین و تبع تابعین و من تبعھم باحسان الی یوم الدین رحمہم اللہ جمیعًا کا عقیدۂ توحید خالص و عقیدۂ ختم رسالت کے یہ امتیازات اور اس عقیدہ کی یہ نمایاں جہتیں اہل السنۃ والجماعۃ کے لیے قرآن و سنت سے ثابت ہیں۔ علاقہ ، خِطہ ، ملک و مکان اور زمانہ جو نسا بھی ہو (لوگوں کی مادری زبانیں کوئی سی بھی ہوں ، ان کے رنگ ، قبیلے اور نسلیں جو نسی بھی ہوں۔) ہر دور میں اور ہر مقام پر سلف صالحین کے عقیدہ کو اختیار کرنے والوں کی یہی علامتیں اور یہی ان کی خصوصیات ہوا کرتی ہیں۔ والحمد للّٰه علی ذلک۔ [1]
[1] اس موضوع پر تفصیلی بحث کے لیے : (۱)… ابن بطہ العکبری کی کتاب ’’الإبانہ‘‘ کا مقدمہ دیکھ لیجیے۔ اس مقدمہ میں زیر مطالعہ موضوع پر نہایت شاندار کلام موجود ہے۔ اسی طرح اسی کتاب پر محقق کتاب دکتور؍رضا بن نعسان معطی کا مقدمہ بھی قابل تعریف ہے۔ جزاہ اللہ خیرًا۔ اسی طرح (۲) …دکتور ناصر بن عبدالکریم العقل کی ’’مباحث فی عقیدۂ اہل السنۃ والجماعۃ وموقف الحرکات الإسلامیۃ المعاصرۃ ‘‘میں سے اس کی فصل : ’’خصائص العقیدۃ الاسلامیۃ واتباعھا ‘‘ دیکھ لیجیے۔
……زیر مطالعہ موضوع پر مذکور بالا عبارتوں سے ہمیں اس بات کا علم بھی حاصل ہوا کہ : بعض اشرار الناس کی طرف سے یہ جودعویٰ کیا جاتا ہے کہ : ’’سلفیت ایک زمانی مرحلہ تھا جو گزر چکا ہے۔ یہ مکمل دین اسلام نہیں (