کتاب: عقیدہ فرقہ ناجیہ - صفحہ 72
کردیئے گئے ہیں ،علاوہ ان چوپاؤں کے جو وحشی ہیں ؛کیونکہ وحشی چوپائے شکار کے جانور ہیں جو حالتِ احرام میں جائز نہیں ہیں چنانچہ محرم خواہ حاجی ہو یا معتمر شکار نہیں کرسکتا ۔ ’’إِنَّ اللّٰه یَحْکُمُ مَایُرِیْدُ ‘‘ سے مراد یہ ہے کہ اللہ رب العزت کسی بھی شیٔ کی تحلیل یا تحریم کا جو چاہے فیصلہ صادر فرمادے اس کے کسی فیصلے پر کوئی اعتراض وارد نہیں کرسکتا ۔ ان آیاتِ مبارکہ کو پیش کرنے کا مقصد اللہ تعالیٰ کیلئے مشیئت ،ارداہ ،قوت اور حکم کی صفات کا اثبات ہے یہ تمام صفات اللہ تعالیٰ کیلئے جیسے اس کے جلال وعظمت کے لائق ہیں ، ثابت ہیں ۔