کتاب: عقیدہ فرقہ ناجیہ - صفحہ 45
دعا میں یہی راستہ مراد ہے ۔ اس سے بڑی اس راستے کی عظمت کی کیا دلیل ہوگی کہ ہم ا پنی نماز کی ہر رکعت میں اللہ تعالیٰ سے صراطِ مستقیم کی ہدایت طلب کرتے رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ سورۂ الانعام کی درج ذیل آیتِ کریمہ میں اسی صراطِ مستقیم کا ذکر ہے : { وَاَنَّ ھٰذَا صِرَاطِیْ مُسْتَقِیْمًا فَا تَّبِعُوْہُ وَلَا تَتَّبِعُوا السُّبُلَ فَتَفَرَّقَ بِکُمْ عَنْ سَبِیْلِہٖ } (الانعام:۱۵۳) ترجمہ:’’ اور یہی ہے میرا راستہ اسی کی اتباع کرو ، اور دوسری راہوںکی اتباع مت کرو، وہ راہیں تم کو اللہ کی راہ سے جدا کردیں گی۔‘‘