کتاب: عقیدہ فرقہ ناجیہ - صفحہ 39
تو پھر اللہ تعالیٰ اور اسکے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے جو کچھ فرمادیا اور بالخصوص اسماء وصفات کے باب میں نصاً واثباتاً جو کچھ بیان کردیا اس پر اعتماد کرنا واجب ہے۔ نیز بدعتی ،گمراہ اور ملحد قسم کے لوگوں ،اللہ تعالیٰ کی صفات میں حقیقت کی بجائے مجاز کے دعویداروں اور مختلف وسائل سے صفات کی نفی کرنے والوں کے اقوال کو پاؤں کی ٹھوکر سے رد کرنا واجب ہے،ان مبتدعین وملحدین نے جو کچھ کہا انبیاء کی دعوت سے یکسر انحراف کرتے ہوئے اور اپنی اھواءِ نفس پر اعتماد کرتے ہوئے یا ان لوگوں کی تقلید کرتے ہوئے کہا جو بذاتِ خود گمراہ ہیں اور کسی چیز میں کسی قسم کا قدوہ یا اسوہ بننے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔