کتاب: عقیدہ فرقہ ناجیہ - صفحہ 36
چیز کو مان لیں جو اللہ تعالیٰ نے اپنے لئے پسند فرمائی ؛کیونکہ اسے سب سے زیادہ علم ہے کہ کون کون سی صفت اس کے لائقِ شان ہے اور ہمیں اس کا قطعی علم نہیں ہے۔ ’’ وہ ذات سب سے سچ اور خوبصورت بات کہنے والی ہے‘‘ جب یہ بات طے ہے تو پھر اس کی ہر خبر صدق وحق ہے،لہذا ہم پر فرض ہے کہ ہم اس کی مکمل تصدیق کریں اور کسی قسم کا معارضہ نہ کریں۔ اور چونکہ اللہ تعالیٰ کے بیان کردہ تمام الفاظ سب سے خوبصورت ہیں فصاحت وبلاغت کے اعتبار سے سب سے اعلیٰ ہیں،اور اس ذات نے اسی اسلوب سے ا پنے لائقِ شان تمام أسماء وصفات بیان فرمادیئے اور خوب اور مکمل بیان فرمادیئے تو انہیں قبول وتسلیم کرنا ہی قطعی وحتمی طور پر واجب ٹھہرا۔