کتاب: عقیدہ فرقہ ناجیہ - صفحہ 357
وفیھم الأبدال۔وفیھم أئمۃ الدین الذین أجمع المسلمون علی ھدایتھم۔ وھم الطائفۃ المنصورۃ الذین قال فیھم النبی صلی اللّٰه علیہ وسلم :[ لاتزال طائفۃ من أمتی علی الحق منصورۃ لایضرھم من خالفھم ولامن خذلھم حتی تقوم الساعۃ] ۔فنسأل اللّٰه أن یجعلنا منھم وأن لایزیغ قلوبنا بعد إذ ھدانا ۔ وأن یھب لنا من لدنہ رحمۃ إنہ ھو الوھاب ۔ وصلی اللّٰه علی محمد وآلہ وصحبہ وسلم تسلیماً کثیراً۔ ترجمہ:اور ان میں ابدال بھی ہیں،اور ان میں ایسے أئمہ دین بھی ہیں جن کے ہدایت پرہونے پر مسلمانوں کا اجماع ہے۔ اہل السنۃ ہی طائفۂ منصورہ ہے جس کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے:[لاتزال طائفۃ من أمتی علی الحق منصورۃ لایضرھم من خالفھم ولامن خذلھم حتی تقوم الساعۃ] ترجمہ:[میری امت کا ایک گروہ ہمیشہ حق پر قائم رہیگا اور اس کی مدد ہوتی رہے گی،ان کے مخالفین اور ان سے الگ ہونیوالے انہیں کچھ نقصان نہ پہنچا سکیں گے،یہاں تک کہ قیامت قائم ہوجائے گی۔ عبارت کی تشریح شیخ رحمہ اللہ نے اہل السنۃ کی خصوصیات اورممیزات کے بیان کے سلسلہ کو جاری رکھتے ہو ئے کچھ اور خصوصیات اور ممیزات کا ذکر کیا ہے،چنانچہ اس کلام میں شیخ ر حمہ اللہ نے ان کی ایک عظیم خصوصیت کو بیان کیا ہے،اور وہ یہ کہ اس امت کے افتراق ،جس کی خبر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دی تھی، کے موقعہ پر خالص اسلام پر ثابت قدم رہے اور ان فرقوں کے درمیان فرقہ ناجیہ ثابت ہوئے ،اور