کتاب: عقیدہ فرقہ ناجیہ - صفحہ 351
ویدعون إلی مکارم الأخلاق ومحاسن الأعمال ۔ ویعتقدون معنی قولہ صلی اللّٰه علیہ وسلم :[أکمل المؤمنین إیمانا أحسنھم خلقا] ۔ ویندبون إلی أن تصل من قطعک وتعطی من حرمک وتعفو عمن ظلمک ۔ ویأمرون ببر الوالدین۔وصلۃالأرحام ۔وحسن الجوار ۔ والإحسان إلی الیتامی والمساکین وابن السبیل والرفق بالمملوک ۔ وینھون عن الفخر والخیلاء والبغی ، والاستطالۃ علی الخلق بحق أو بغیر حق…ویأمرون بمعالی الأخلاق وینھون عن سفسافھا ۔وکل مایقولونہ ویفعلونہ من ھذا وغیرہ فإنما ھم فیہ متبعون للکتاب والسنۃ۔ ترجمہ: اہل السنۃ مکارمِ اخلاق کی طرف دعوت دیتے ہیں اور حدیثِ نبوی:[أکمل المؤمنین إیمانا أحسنھم خلقا]’ (کامل الایمان مؤمن وہ ہے جس کااخلاق اچھا ہے) کے معنی پر اعتقاد رکھتے ہیں، اس بات کی دعوت دیتے ہیں کہ جو آپ سے قطع رحمی کرے آپ اس سے صلہ رحمی کریں ،اور جو آپ کو محروم کرے آپ اسے عطا کریں ،اور جو آپ پر ظلم کرے آپ اسے معاف کریں، والدین کے ساتھ حسن سلوک، پڑوسیوں کے ساتھ اچھا برتاؤ،یتامیٰ مساکین اور مسافروں کے ساتھ احسان اور غلاموں کے ساتھ نرمی کا حکم دیتے ہیں ۔فخر ،تکبر ،ظلم وتعدی اور لوگوں کو حق یا ناحق بے عزت کرنے سے منع کرتے ہیں، اعلیٰ اخلاق کا حکم اور بداخلاقی سے منع کرتے ہیں ،اہل السنۃ اپنی اس دعوت اور اپنے جمیع افعال وغیرہ میں کتاب وسنت کی اتباع کرتے ہیں۔