کتاب: عقیدہ فرقہ ناجیہ - صفحہ 178
۴۔اثبات الرِجل والقدم ﷲ سبحانہ
اللہ تعالیٰ کیلئے صفت ’’اَلرِّجْل‘‘ اور’’القدم ‘‘کا اثبات
وقولہ صلی اللّٰه علیہ وسلم : [لاتزال جہنم یلقی فیھا وھی تقول :ھل من مزید حتی یضع رب العزۃ فیھا رجلہ ۔وفی روایۃ علیھا قدمہ فینزوی بعضھا إلی بعض فتقول قط قط](متفق علیہ)
حدیث کی تشریح
[لاتزال جہنم یلقی فیھا وھی تقول :ھل من مزید حتی یضع رب العزۃ فیھا رجلہ ۔وفی روایۃ علیھا قدمہ فینزوی بعضھا إلی بعض فتقول قط قط]
ترجمہ: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:[جہنم میں جہنمیوں کو مسلسل ڈالا جاتا رہے گا اور وہ کہے گی کیا مزید ہے؟ یہاں تک کہ اللہ رب العزت اس میں ا پنا پاؤں اوربعض روایت میں ہے کہ اپنا قدم رکھے گا جس سے جہنم سکڑنے لگے گی اور کہے گی: بس بس۔] ( بخاری ومسلم)
…شرح…
جہنم، قیامت کی آگ کے ناموں میں سے ایک نام ہے ،بہت زیادہ گہرا ہونے کی وجہ سے اس کا نام جہنم رکھا گیاہے ۔دوسرا قول یہ ہے کہ تاریک ہونے کی وجہ سے اسے جہنم کہاگیا ہے، کیونکہ اس صورت میں ’’الجھومۃ‘‘ سے مأخوذ ہے ، جس کا معنی ظلمت اور تاریکی ہے۔
جہنم کا یہ مطالبہ کہ مزید لوگ ڈالے جائیں، اس کی وسعت اور گہرائی پر دلالت کرتا ہے ،اور کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اسے بھرنے کا وعدہ کیا ہوا ہے ۔