کتاب: عقیدہ فرقہ ناجیہ - صفحہ 173
۲۔ اثبات ان اللّٰه یفرح ویضحک
اللہ تعالیٰ کیلئے صفتِ فرح (خوش ہونا)اور صفتِ ضحک(ہنسنا) کا اثبات
وقولہ صلی اللّٰه علیہ وسلم : اللّٰه اشد فرحا بتوبۃ عبدہ من احدکم براحلتہ ]
وقولہ صلی اللّٰه علیہ وسلم :یضحک اللّٰه إلی رجلین یقتل أحدھما الآخر،کلاھما یدخل الجنۃ] (متفق علیہ)
احادیث کی تشریح
[ اللّٰه اشد فرحا بتوبۃ عبدہ من احدکم براحلتہ ]
ترجمہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کافرمان ہے: [ اللہ تعالیٰ اپنے بندہ کی توبہ سے اس شخص کی بنسبت زیادہ خوش ہوتا ہے جو ا پنی سواری پرتھا …الحدیث] (متفق علیہ)
…شرح…
’’الفرح‘‘ کا لغوی معنی سرور اور لذتِ قلب ہے۔’’التوبۃ‘‘ سے مراد گناہ سے کنارہ کشی اختیار کرکے عملِ اطاعت کی طرف رجوع کرلینا۔’’الراحلۃ‘‘ اس اونٹنی کوکہاجاتا ہے جو سواری کے قابل ہو۔
مصنف رحمہ اللہ نے پوری حدیث نقل نہیں کی صرف اس حصہ کو نقل کرنے پر اقتصار کیا ہے جو صفت’’الفرح‘‘ پر شاہد ہے۔
صفت ’’الفرح‘‘ اللہ تعالیٰ کیلئے ثابت ہے، جیسا کہ اس کی عظمت وجلالت کے لائق ہے ،یہ صفت ،صفتِ کمال ہے، مخلوقات میں سے کسی کی صفت اللہ تعالیٰ کی خوشی کے مشابہ نہیں ہوسکتی بلکہ تمام صفات کی طرح صفتِ ’’الفرح‘‘ بھی تشبیہ مخلوقات سے پاک ہے۔ اللہ تعالیٰ کا خوش ہونا،