کتاب: عقیدہ فرقہ ناجیہ - صفحہ 171
۱۔ثبوت النزول الالٰہی إلی سماء الدنیا علی مایلیق بجلال اللّٰه
اللہ تعالیٰ کے آسمان کی طرف نزول، جیسا کہ اس کی شان جلال کے مطابق ہے ،کا اثبات
فمن ذلک مثل قولہ صلی اللّٰه علیہ وسلم :[ ینزل ربنا ا لی سما ء ا لد نیا کل لیلۃ حین یبقی ثلث اللیل الآخر فیقول من ید عونی فا ستجیب لہ من یسألنی فأعطیہ من یستغفرنی فأغفرلہ] (متفق علیہ)
حدیث کی تشریح
[ ینزل ربنا ا لی سما ء ا لد نیا کل لیلۃ حین یبقی ثلث اللیل الآخر فیقول من ید عونی فا ستجیب لہ من یسألنی فأعطیہ من یستغفرنی فأغفرلہ]
[جب رات کا آخری تہائی حصہ باقی رہ جاتا ہے تو ہمار ا پروردگار آسمانِ دنیا کی طرف نزول فرماتا ہے ،اورآواز دیتا ہے :کوئی ہے جو مجھے پکارے تاکہ میں اس کی پکار قبول کروں؟کون ہے جومجھ سے مانگے تاکہ میں اسے عطا کروں؟ کون ہے جو مجھ سے بخشش طلب کرے تاکہ میں اسے بخش دوں؟]
…شرح…
اس حدیث میں اللہ تعالیٰ کے نزول سے مراد ،ایسانزول ہے جو اس کی عظمت وجلال کے لائق ہے ،ہم اس پر ایمان لاتے ہیں اور اس نزول کو مخلوق کے نزول جیسا قرار نہیں دیتے،کیونکہ اللہ تعالیٰ کی شان یہ ہے :{ لَیْسَ کَمِثْلِہٖ شَیْئٌ } (اس جیسی کوئی چیز نہیں)