کتاب: عقیدہ فرقہ ناجیہ - صفحہ 170
(۳) سند متصل ہو۔ (۴) کوئی علتِ قادحہ بھی نہ ہو۔ (۵) حدیث شاذ بھی نہ ہو۔ شیخ رحمہ اللہ نے احادیث کیلئے شرط لگا ئی ہے کہ انہیں اہل المعرفۃ نے قبول کیا ہو، اہل المعرفۃ سے مراد حدیث کا علم رکھنے والے ہیں، کیونکہ حدیث کے متعلق انہیں کے حکم کا اعتبار کیا جائے گا دیگر لوگوں کا نہیں۔ آگے شیخ رحمہ اللہ سنت میں وارد بعض صفات کا ذکر کر رہے ہیں۔