کتاب: عقیدہ فرقہ ناجیہ - صفحہ 11
مقدمہ از مؤلف
الحمد اللّٰه رب العالمین والصلاۃ والسلام علی نبینا محمد وعلی آلہ وصحبہ أجمعین ۔وبعد :
ہمارا یہ رسالہ شیخ الاسلام ابن تیمیۃ کی کتاب ’’العقیدۃ الواسطیۃ‘‘ کی مختصر شرح ہے، ہم نے اس شرح میں مندرجہ ذیل مصادر سے استفادہ کیا ہے:
(۱) الروضۃ الندیۃ شرح العقیدۃ الواسطیۃ للشیخ زید بن عبد العزیز ابن فیاض۔
(۲) التنبیہات السنیۃ علی العقیدہ الواسطیۃ للشیخ عبد العزیز بن ناصر الرشید۔
(۳) التنبیہات اللطیفۃ فیما احتوت علیہ الواسطیۃ من المباحث المنیفۃ للشیخ عبد الرحمن بن ناصر السعدی۔
(۴) آیاتِ قرآنی کی تفسیر میں ہم نے فتح القدیر للامام الشوکانی اور تفسیر ابن کثیر سے استفادہ کیا ہے۔
اللہ تعالیٰ اس رسالہ کا نفع عام کردے اور اسے عقیدۂ صحیحہ کی توضیح کا سبب بنادے اور اس رسالہ میں مجھ سے جو خطا ہوئی ہو اسے معاف فرمادے اور جو صواب اور درست ہے اس کا اجر وثواب عطافرمادے ،وہ سننے والا اور قبول کرنے والا ہے۔
وصلی اللّٰه علی نبیہ محمد و علی آلہ وصحبہ والحمد اللّٰه رب العالمین۔
المؤلف
(الدکتور/ صالح بن فوزان بن عبداللّٰه الفوزان حفظہ اللّٰه )