کتاب: عقیدہ توحید - صفحہ 242
عبد الوہاب اور انکے علاوہ دیگر ائمہء کرام رحمہم اﷲ نے مندرجہ بالا فرقوں اور قبوری اور صوفی حضرات کے رد میں بے شمار کتابیں لکھی ہیں ۔
اہل بدعت کی تردید کے متعلق کتابیں تو بہت ہیں لیکن بطور نمونہ کچھ قدیم کتابیں درج ذیل ہیں :
۱۔ إمام شاطبی رحمہ اللہ کی،کتاب الإعتصام۔
۲۔إمام إبن تیمیہ رحمہ اللہ کی،إقتضاء الصراط المستقیم ۔ جسکا بڑا حصہ اہل بدعت کی تردید پر مشتمل ہے
۳۔ إبن وضَّاح رحمہ اللہ کی، ’’کتاب إنکار الحوادث والبدع‘‘
۴۔ طرطوشی رحمہ اللہ کی،’’ کتاب الحوادث والبدع ‘‘
۵۔ أبی شامہ رحمہ اللہ کی، ’’ کتاب الباعث علی إنکار البدع والحوادث ‘‘
اور دور حاضر کی چند مشہور کتابیں یہ ہیں :
۱۔ شیخ علی محفوظ کی، ’’کتاب الإبداع فی مضار الإبتداع ‘‘
۲۔ شیخ محمد بن احمد الشقیری الحوامدی کی، ’’کتاب السنن والمبتدعات المتعلقۃ بالأذکار والصلوات‘‘
۳۔شیخ إبن باز رحمہ اﷲ کا رسالہ، ’’التحذیر من البدع ‘‘
اسکے علاوہ ہمیشہ علمائے کرام الحمد ﷲ بدعات کی نکیر اور بدعتیوں کی تردید، رسالوں،مجلات،ذرائع إبلاغ، خطبات جمعہ، کانفرنسوں اور لیکچروں کے ذریعے، کرتے ہوئے چلے آرہے ہیں، جس کا مسلمانوں کو (بدعات کے خلاف )بیدار کرنے، اور بدعات کو ختم کرنے اور بدعتیوں کی سرکوبی میں بہت بڑا اثر ہے ۔