کتاب: عقیدہ توحید - صفحہ 178
کو بیمار کردیتے ہیں، اور جو شخص اﷲ پر بھروسہ کرتا ہے تو وہ اس کے لئے کافی ہے ۔ اور بعض لوگ ان تعویذوں کو اپنے جسم پر لٹکاتے ہیں، حالانکہ انہیں کوئی جسمانی بیماری نہیں ہوتی، وہ صرف نظرِ بد یا حسد کی وہمی بیماری میں گرفتار ہوتے ہیں، اور بعض لوگ ان تعویذوں کو اپنی گاڑی، یا جانور، یا گھر کے دروازے، یا دوکان پر لٹکاتے ہیں، یہ تمام عقیدہ اور اﷲ کی ذات پر بھروسہ کی کمی اور کمزوری کی وجہ سے ہے، اور عقیدہ کی کمزوری ہی وہ حقیقی بیماری ہے کہ جس کا علاج توحید اور صحیح عقیدے کو جان کر کرنا واجب اور ضروری ہے