کتاب: عقیدہ الاسلاف اور اصحاب الحدیث - صفحہ 99
حوض کوثر پر ایمان : ۱۰۱: اصحاب الحدیث حوض کوثر پر ایمان رکھتے ہیں اور موحدین کے ایک گروہ کا بغیر حساب جنت میں داخل ہونے پراور ایک گروہ کا تھوڑا سا حساب ہونے کے بعد بغیر عذاب کے جنت میں داخل ہونے پر او رکچھ مو منین جو گناہ گار ہیں ان کا آگ میں داخل ہونے کے بعد پھر اس سے آزاد کیے جانے (۱)اور بعد میں اپنے جنتی بھائیوں کے ساتھ مل جانے پرجو سبقت لے گئے تھے ایمان رکھتے ہیں اور اس بات پر یقینی علم رکھتے ہیں کہ موحدین گناہ گار لوگ ہمیشہ ہمیشہ آگ میں نہیں رہیں گے اور نہ ہی اس میں ہمیشہ کے لیے چھوڑے جائیں گے ۔ بے شک کافر لوگ ہمیشہ جہنم میں رہیں گے اور کبھی بھی اس سے نکالے نہیں جائیں گے اور نہ ہی ان سے توبہ کامطالبہ کیا جائے گا اور نہ ان سے عذاب کو ہلکا کیا جائے گا اور وہ بالکل مایوس ہوں گے اور اللہ تعالیٰ جہنم میں اہل ایمان کے ................................................................................... (50)اور یہ کئی احادیث میں وارد ہے جیسا کہ سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہماسے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ستر ہزار کو بغیر حساب کے جنت میں داخل کیا جائے گا جنہوں نے دم کا مطالبہ نہ کیانہ بر اشگون لیتے رہے اورنہ ہی داغ لگواتے رہے اوراپنے رب پر توکل کرتے ہیں ۔[1] (۱) یہ کئی احادیث سے ثابت ہے جیسا کہ سیدنا ابو سعید الخدری رضی اللہ عنہ کی حدیث ہے۔[2]
[1] صحیح بخاری:(۵۴۲۰)،صحیح مسلم:(۲۲۰) [2] صحیح مسلم :(۲۶۹)